رونالڈو کی اسلام سے متعلق ویڈیو وائرل

رونالڈو کی اسلام سے متعلق ویڈیو وائرل
رونالڈو کی اسلام سے متعلق ویڈیو وائرل

کرسٹیانورونالڈو کی اسلام سے متعلق ویڈیو وائرل ہوگئی، رنالڈو نے سعودی عرب دورے پرلوگوں کو اسلام وعلیکم کہا، سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسکاٹ لینڈ کے دورے کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے۔

رنالڈو کی اسلام وعلیکم کہنے کی ویڈیو

رونالڈو کی ویڈیو انہی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ شیئر کی گئی جس میں اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود افرادکو السلام وعلیکم کہتے ہوئے دیکھاگیا۔

یاد رہےکہ 39 سالہ فٹبالر گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں پرتگال اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے میچ تھا۔ اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر ارجنٹینا کے لیونل میسی کا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر میں 842 گول کیے۔
اس فہرست میں تیسرا نمبر برازیلین فٹبال لیجنڈ آنجہانی پیلے کا ہے جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں 765 گول کیے۔

پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا

پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا
پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا

پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی بیٹر نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی اس طرح یہ پاکستان کے 13 ویں بلے باز بن کر سامنے آئے۔

کامران غلام نے اپنی سنچری کا آغاز ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران غلام بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں لائے گئے ہیں۔
کامران غلام سے قبل ڈیبو ٹیسٹ میں کئی پاکستانی سنچری بنا چکے ہیں جن میں خالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر شامل ہیں۔
کامران غلام سے قبل ڈیبیو کرنے والے یاسرحمید نے بھی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کا نام اونچا کیا تھا۔ یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچرے بنانے والے بیٹرز قرار پائے۔

اسی طرح فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں میزبان ممالک کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بنائی گئیں تھیں۔ کامران غلام نے مجموعی طور پر118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

بابراعظم کی انسٹاگرام پراسٹوری

قومی کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔  بابر اعظم نے انسٹا گرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جب کہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ بابر اعظم نے کامران غلام کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کامران، آپ بہت اچھا کھیلے’۔

بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے انتقال کرگئے

بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے انتقال کرگئے
بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے انتقال کرگئے

بھارتی مزاحیہ اداکار اتل پرچورے انتقال کرگئے، سینئر بھارتی اداکارکا 57 برس کی عمر میں انتقال ہوا، تاہم اداکاری کی موت کی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکے، ذرائع کے مطابق اتل پرچورے چند برسوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

اتل پرچورے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیڑمیں بڑا نام رکھتے تھے، تاہم انہیں شہرت بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے ملی، انہوں نے شارخ خان کی فلم بلو، سلمان خان کی فلم پارٹنر اور اجے دیوگن کی آل دی بیسٹ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

مرحوم کپل شرما شومیں مقبول

مرحوم کا بھارت کے مقبول ترین شو دی کپل شرما میں بھی کافی پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں ہنسنے پرمجبور کردیا، اتل پرچورے کے انتقال پر بالی ووڈ کی شوبز انڈسٹری سمیت اہم شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایس سی او کانفرنس کیلئے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد جاری

ایس سی او کانفرنس کیلئے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد جاری
ایس سی او کانفرنس کیلئے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد جاری

ایس سی او کانفرنس کیلئے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد جاری ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، دنیا بھر سے وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی وفود اسلام آباد میں قیام کررہے ہیں۔

بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد بھی پاکستان پہنچ گیا، ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے دیگر ممالک کے وفود بھی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق روس کے بھی 76 رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔

اسی طرح چین کا پندرہ رکنی وفد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے کیپٹل سٹی پہنچا ہے، کرغستان کا چار رکنی، ایران کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے،  شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں مختلف ممالک کے دوسو سے زاد وفود شرکت کرینگے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک ا نصاف  نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پرڈی چوک پراحتجاج کا اعلان کررکھا ہے، پی ٹی آئی نے شرط رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادیں تو احتجاج ملتوی کرسکتے ہیں۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی گوہرایوب  نے وزارت داخلہ کو عمران خان سے ملاقات کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پی ٹی آئی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ڈی چوک کا احتجاج بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

 ممبئی قاتلہ حملے میں بھارتی سیاستدان جاں بحق

 ممبئی قاتلہ حملے میں بھارتی سیاستدان جاں بحق
 ممبئی قاتلہ حملے میں بھارتی سیاستدان جاں بحق

 ممبئی قاتلہ حملے میں بھارتی سیاستدان جاں بحق ہوگئے، باندرہ میں رام مندر کے قریب فائرنگ سے بابا صدیقی زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں مہارشٹر کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ کرنے والے تین افراد تھے جن میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی سیاستدان کو بیٹے کے دفترکے باہرنشانہ بنایا

بھارتی سیاستدان کو ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا، شاپ شوٹر نے گاڑی میں بیٹھے بابا صدیقی پر نشانہ لگایا جوکامیاب رہا، گرفتار دونوں ملزمان کو پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ، گرفتارملزمان میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

بابا صدیقی کی موت کی تصدیق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کی، بتایا کہ بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں تھیں اور بدقسمتی سے ہم انہیں بچا نہیں پائے، انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سنجے دت لواحقین سے ملنے پہنچے

بھارتی وزیر کے انتقال کی اطلاع ملنے پرسب سے پہلے بالی ووڈ اداکار سنجے دت لواحقین سے ملنے پہنچے اور تعزیت کی، اس کے علاوہ سلمان خان بھی صبح  سویرے بابا صدیقی کے گھر پہنچے ، مرحوم نے رواں سال ہی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کرنیشنلسٹ کانگریس پارٹی مین شمولیت اختیارکی تھی۔

بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما رال گاندھی سمیت دیگر سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، بابا صدیقی بالی ووڈ میں ایک اہم پہچان رکھتے تھے ، ان کی بڑے اداکاروں سے دوستی تھی، وہ ماہ رمضان کے دوران اپنی بڑی افطار پارٹیوں کیلئے مشہور تھے۔

بابا صدیقی 13 ستمبر 1958 کوبہار میں پیداہوئے

بابا صدیقی 13 ستمبر 1958 کوبہار کے دارلحکومت پٹنہ میں پیدا ہوئے، ان کا پورا نام ضیا الدین صدیقی تھا، لیکن وہ فلم نگری ممبئی بابا صدیقی کے نام سے مشہور تھے، وہ طالبعلمی کے زمانے میں کانگریس سے منسلک رہے۔
وہ باندرہ سے 1980 میں کانگریس کی طلبہ ونگ این ایس یو آئی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے، وہ تین بار باندرہ ویسٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 2004 سے 2008 تک فوڈ اینڈ سول سپلائیز اور لیبر اینڈ ایف ڈی کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

بابا صدیقی ممبئی سوک باڈی کے کارپوریٹر منتخب ہوئے
بابا صدیقی 1992 سے 1997 کے درمیان دو مرتبہ ممبئی سوک باڈی کے کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے، سن 2017 میں منی لانڈنگ کیس میں بھی بابا صدیقی کے رہائشی جگہوں پر چھاپے مارے گئے تھے جس کے بعد وہ غیر فعال ہوگئے لیکن ان کے بیٹے ذیشان فعال اور متحرک دکھائی دیے۔
اس کے علاوہ 2014 میں بابا صدیقی باندرہ ایسٹ سے ہی انتخاب بھی ہارچکے تھے، لیکن ان کے بیٹے ذیشان صدیقی 2019 میں اسی جگہ سے جیت گئے تھے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کو ٹھیک کروانے میں بھی بابا صدیقی کا ہاتھ تھا،  جنہیں لوگ کبھی بھلا نہیں سکتے ۔

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے
بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے، معروف بزنس مین کچھ روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کو دو روز قبل طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں دوران علاج چل بسے۔ بھارت کے ارب پتی تاجر 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے ، رتن ٹاٹا 1991 سے لیکر 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے، اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بے شمارریکارڈ قائم کئے ان کی محنت کی بدولت ٹاٹا گروپ بھی بلندیوں تک جا پہنچا۔

رتن ٹاٹا کا وضاحتی بیان

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں داخلے سے چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے وضاحتی بیان جاری کیا، انہوں نے کہا تھا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کے باعث ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جارہا ہے، روٹین کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں نام کمایا، ان کی مقبولیت 1991 میں گاڑیوں اوراسٹیل کی صنعت سے منسلک ہونے پربڑھی ، انہوں نے اپنے گروپ کو وسعت دیتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ، ان کی قیادت میں ٹاٹا موٹرزنے دنیا کی سستی ترین گاڑی متعارف کرائی۔

رتن ٹاٹا سال 2012 میں گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش

رتن ٹاٹا سال 2012 میں گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش  ہوئے، وہ ٹاٹا سنز، ٹاٹاانڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلزکے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ٹاٹا گروپ میں کام کرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ لوگ سن کر حیران رہ گئے۔

گروپ میں مجموعی ملازمین کی تعداد  بھی سامنے آگئی، دوہزار انیس کے اعدادو شمار لئے گئے جس کے مطابق مجموعی طور پر سات لاکھ بائیس ہزاردوسواکیاسی ملازمین کام کررہے ہیں۔

ٹاٹا گروپ بھارت میں ملٹی  نیشنل کمپنی

ٹاٹا گروپ  کا شمار ملٹی نیشنل کمپنی میں ہوتا ہے جس کی بنیاد  اٹھارہ سوچھیاسی میں جسمیت جی ٹاٹا نے رکھی تھی ان کا ہیڈ آفس ممبئی میں ہے،  ٹاٹا سنز ملکیت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں شمارکئے جاتے ہیں ان کے پانچ براعظموں کے سو سے زائد ممالک میں آپریشنز ہیں ۔ اگر ٹاٹا سنز کی کل آمدنی کا تخمینہ لگایا جائے تو دوہزار نو میں ان کے اثاثے ایک سو تیرہ بلین ڈالر تک پہنچ چکے تھے اب دوہزار چوبیس میں اس میں مزید اضافہ ہوچکا ہوگا۔

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ عروب سمیت گرفتار

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ عروب سمیت گرفتار
پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ عروب سمیت گرفتار

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اہلیہ عروب سمیت گرفتار ہوگئے، سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کیوں کیا گیا وجہ سامنے آگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی اوراہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کی تھی۔

ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحہ کی نمائش پر 8اکتوبر کی صبح ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تاہم پوچھ گچھ اور معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو رہا کردیاگیا

ڈکی بھائی پرصرف اسلحہ کی نمائش ہی نہیں

ڈکی بھائی پرصرف اسلحہ کی نمائش ہی نہیں بلکہ حکومت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام تھا، اس کے علاوہ تحریک انصاف سے منسلک احتجاج کی حمایت کا بھی الزام سامنے آیا ہے، سوشل میڈیاپر ڈکی کی گرفتاری جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
صرف یہی نہیں ٹوئیٹریعنی ایکس پر بھی ڈکی اور عروب جتوئی ٹرینڈنگ میں آگئے، یوٹیوبر جوڑی پہلے بھی متنازع ویڈیوز کیوجہ سے خبروں میں رہتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پرصارفین کا مانناہے کہ ڈکی بھائی اس معاملے کو بھی کیش کرلیں گے اور اس پربھی وڈیو بنا لیں گے۔

جیوٹی وی پر سن میرے دل ڈرامہ کا آغاز

جیوٹی وی پر سن میرے دل ڈرامہ کا آغاز
جیوٹی وی پر سن میرے دل ڈرامہ کا آغاز

جیوٹی وی پر سن میرے دل ڈرامہ کا آغاز ۔ نیا ڈرامہ نواکتوبر بروز پیر کی شب نشر کیا گیا، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمٹ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے ڈرامہ سیریل روزانہ شام آٹھ بجے نشر کیا جارہا ہے۔
خوبصورت اور منفرد کے ساتھ ذوق کی تسکین کیلئے تشکیل دی گئی معرکۃ الآرا عشق کی حسین داستان نے اپنی پروموشن کی پہلی ہی جھلک سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے قلم سے لکھی گئی تحریر کو حسیب حسن کی ہدایات نے انتہائی دلکش کرداروں کے جذبات کو زباں بخشی ہے۔

نئے ڈرامہ کی کاسٹ میں سید محمد احمد، صبا حمید، اسامہ خان، حرا مانی، امر خان اور شاہ ویر کادوانی کے ہمراہ ساتھی فنکاروں کی جاندار اداکاری نے وہاج علی اور مایا علی کی دلفریب کیمسٹری کو چار چاند لگا دیئے ۔ قمر ناشاد کے لکھے گئے خوبصورت گیت کو نوید ناشاد کی سحر انگیز کمپوزیشن میں فلمایا گیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے ڈرامہ میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سیریل کی مقبولیت مزید بڑھا دی، نیا ڈرامہ مروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے تخلیق کیا ، نیا ڈرامہ سن میرے دل سریل روزانہ صرف جیو پردیکھ سکیں گے۔

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی
لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی۔ 71پاکستانی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچے۔ شام سے بھی 4 پاکستانیوں کو لایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان پربمباری کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد دمشق سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کو کراچی پہنچادیا گیا۔

سڑسٹھ  پاکستانی لبنان سے بذریعہ سڑک دمشق پہنچے

دفترخارجہ نے واضح کیا کہ سڑسٹھ پاکستانی لبنان سے بذریعہ سڑک دمشق پہنچے اور شام سے 4 دیگر پاکستانی بھی خصوصی پرواز میں سوار ہوئے تھے۔ لبنان اور شام میں پاکستانی سفارتخانوں نے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاکویقینی بنایا۔

  ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو محفوظ شمالی بارڈر کراسنگ سے دمشق پہنچایا گیا تھا، پاکستانیوں کی کراچی کیلئے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب روانہ ہوئی۔

خصوصی پرواز رات تین بجے ایک گھنٹہ تاخیر سے کراچی پہنچی ۔ خصوصی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ کی، لبنان سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، جام اکرام اللہ نے استقبال کیا۔

مسافروں نے انتظامات کو سراہا اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز

یاد رہے کہ دو روز قبل لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ائیرلائن کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دی گئی ، ائیربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچانے کا مشن ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔

امریکا میں صدی کے طاقتورسمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ
امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ

امریکا میں صدی کے طاقتورسمندری طوفان ملٹن کا خطرہ منڈلانے لگا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا، دوسو میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان کی شدت بڑھنے لگی، اسی طرح اس کی شدت میں بھی اضافے کے بعد طوفان نئی کٹیگری سکس کی سطح پرجانے کاامکان ہے۔

امریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ

امریکی میڈیا رپورٹس نے واضح کیا ہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظرامریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اس کے علاوہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہٹادیا گیا ہے، صدر بائیڈن نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کردی، ساتھ ہی بتایا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ساحلی علاقوں کے لوگ فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا

ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے گھروں میں راش بھی ذخیر کرلیا۔ طوفان کے خدشے پرمارکیٹوں کے شیلف اشیائے خوردونوش سے خالی ہوگئے، رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بدھ کو فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے اس کے علاوہ پندرہ انچ سے زائد تک بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

فلوریڈامیں ہیلٹن کی تباہی

ملٹن کی آمد سے دو ہفتے قبل بھی فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلٹن تباہی مچا چکا ہے، جس سے امریکی کی چھ ریاستیں متاثر ہوئیں تھیں جبکہ خوفناک طوفان سے دوسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے

تازہ خبریں