یحیٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلے کی نئی ویڈیو

یحیٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلے کی نئی ویڈیو
یحیٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلے کی نئی ویڈیو

یحیٰ سنوار کی شہادت سے قبل مقابلے کی نئی ویڈیوآگئی، اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ سے مقابلے کی ویڈیو جاری کردی۔
گزشتہ دنوں یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، اسرائیلی فوج نے سنوار کی شہادت سے قبل ڈرون سے ریکارڈ کئے گئے مناظر جاری کردیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخموں سے چور سنوار ایک گھر میں صوفے پر بیٹھے ہیں اور الٹے ہاتھ سے ڈرون پر چھڑی پھینکتے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے گھر کو ٹینک کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں نقاب پوش کھڑکی میں کھڑا مقابلہ کرتا دکھائی دیا لیکن پھر ا چانک ٹینک کا گولہ لگتا ہے اور سب ختم ۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو اسرائیلی فورسز کے ڈرون کیمروں سے بنائی گئی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔