منہ کی بدبوسے چھٹکارا کیسے حاصل کریں، دنیا بھر میں تقریبا ہر فرد کو ہی زندگی میں سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا رہتا ہے ۔ تاہم کچھ کیسز میں یہ دائمی بھی ثابت ہوتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 50 فیصد بالغ افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
عام طور پر زبان، دانتوں اور مسورڑوں پر غذا کے ذرات کا اجتماع سانس کی بو سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ یہ ذرات جب سڑ جاتے ہیں تو ناخوشگوار بو سانس سے خارج ہونے لگتی ہے۔ جو سانس کے ذریعے منہ سے باہر آتی ہے۔
زبان کی صفائی نہ کرنے سے مخصوص بیکٹریا زبان پر موجود ہوتے ہیں جو خوراک کے ذرات کے ساتھ مل کر سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ اسی وجہ سے دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی کو معمول بنانا بھی ضروری ہے۔
دانتوں یا مسوڑوں کے امراض
دانتوں یا مسوڑوں کے امراض کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب آپ دانتوں پر جمنے والی گندگی کو درست طریقے سے صاف نہ کریں، اس کے نتیجے میں وقت گزرنے کے ساتھ مسوڑے متاثر ہوجاتے ہیں جو منہ کی بوکا باعث بنتے ہیں۔