بھارت میں بارش،50افرادہلاک

بھارت میں بارش،50افرادہلاک
بھارت میں بارش،50افرادہلاک

بھارت میں بارش،50افرادہلاک ہوگئے۔
پاکستان کی طرف آنے والاطوفان بھارت سے ٹکراگیا۔
سمندری طوفان صوبہ گجرات کے قریب پہنچ گیا۔
طوفان کے پیش نظر شدید بارشوں نے بھارت میں تباہی مچارکھی ہے۔
تین روز کے دوران طوفانی بارشوں سے پچاس سے زائد افرادجان سے گئے۔ درجنوں درخت زمین سے اکھڑ گئے۔
بارشوں کے باعث بھارت کی بیشتر ریاستیں شدید متاثرہوئیں۔ کاس گنج، فتح پور،چترکوٹ اور اب ممبئی میں شدیدبارشیں ہوئیں۔

ممبئی میں طوفانی بارشیں

ممبئی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔محکمہ موسمیات نے ممبئی میں اورنج الرٹ جاری کردیا۔
گلیاں پانی سے بھر گئیں، ہرطرف کچرا ہی کچرا نظر آرہا تھا۔شہرکی تمام گندگی پانی اوپرلے آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
مجموعی طورپربھارت کے اٹھارہ اضلاع طوفان سے متاثر ہیں۔

ہلاک افراد کیلئے معاوضہ کااعلان

بھارتی حکومت نے بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کومعاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دنوں کے دوران کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، اروناچل پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گنگا مغربی بنگال اور گجرات میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار

بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار
بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار

بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار ہوگئی۔ پاکستان نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گراکر پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
چینی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستان نے طیارہ گرانے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی خبر چینی میڈیا پر چل رہی ہے۔

ٹوئیٹر پرجاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی طیارہ مار گرانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس بلایا۔دونوں ممالک میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پرخاتون پائلٹ کی گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

شیوانگی اکلوتی خاتون پائلٹ

خاتون پائلٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
گرفتار پائلٹ کا نام شیوانگی سنگھ بتایا جارہا ہے۔

شیوانی سنگھ رافیل کی اکلوتی خاتون پائلٹ تھی جسے حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار
بھارتی پائلٹ شیوانگی گرفتار

فیصل کریم کنڈی کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پائلٹ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پرخاتون پائلٹ کی گرفتاری پربھارتی میڈیا بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پربحث چل رہی ہے کہ اگر شیوانی سنگھ کوگرفتار نہیں کیا گیا تو سامنے لے آئے۔

آپریشن مرصوص
دوسری جانب پاکستان کے آپریشن مرصوص نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔
پاکستان نے نماز فجر کے وقت بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور ’ فتح ‘ میزائل داغے
آپریشن میں پٹھان کوٹ ، اودھم پورایئربیس کو تباہ کیا گیا۔ بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی خاک میں ملادیا گیا۔
بھارتی کو بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا جس کے بعد امریکی صدرٹرم نے مداخلت کی
امریکہ کی مداخلت پردونوں ممالک میں سیز فائر ہوگیا۔
سیز فائر کے باوجود بھارت رونے دھونے سے باز نہ آیا اور سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام لگادیا۔۔

میٹ گالا 2025میں کنگ خان کی انٹری

میٹ گالا میں کنگ خان کی انٹری
میٹ گالا میں کنگ خان کی انٹری

میٹ گالا 2025میں کنگ خان کی انٹری۔ میٹ گالا 2025 نے میلہ لوٹ لیا۔

نیویارک میں پیر کی رات کو فیشن کی دنیا کی سب سے بڑی رات قرار دیا جارہا ہے۔

کیونکہ اس رات دنیا بھر کے سپراسٹار ایک چھت تلے جمع ہوئے تھے۔
نیویارک شہرمیں سالانہ میٹ گالا دوہزارپچیس کیلئے معروف انداز کوپیش کیا گیا۔
رواں سال میٹ گالا کا تھیم سپرفائن،ٹیلرنگ بلیک اسٹائل تھا۔

جو دوہزار تین کے بعد پہلی بار خصوصی مردانہ لباس پرمرکوز تھا۔

شاہ رخ کی انٹری

شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری نے فیشن کی دنیا میں نیا باب متعارف کرایا۔
کنگ خان ریڈ کارپیٹ پرشاندار انداز میں جلوہ گرہوئے۔
شاہ رخ خان نے ایونٹ کی تھیم کی مناسبت سے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔ اس مکمل مونوکروم لک نے شائقین اور بین الاقوامی میڈیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
بالی ووڈ کنگ کے میٹ گالا انداز میں زیورات کا انتخاب بھی خاصا توجہ طلب رہا۔

شاندار لگژری تقریب میں بھارتی گلوکار دل جیت دوسانجھ کی انٹری نے بھی سب کو حیران کردیا۔
پنجابی گلوکار دلجیت کو اینا ونٹور کے خصوصی عشائیے میں شکیرا اور نکول شرزنگر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے دکھائی دیے۔
میٹ گالا میں کیارا ایڈونی، پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نیک جونس بھی منفرد انداز میں نظر آئے۔

جنت مرزا کی بھی ویڈیو آگئی 

جنت مرزا کی بھی ویڈیو آگئی 
جنت مرزا کی بھی ویڈیو آگئی 

جنت مرزا کی بھی ویڈیو آگئی

سوشل میڈیا پرپاکستانی ٹک ٹاکرجنت مرزا کو خوب سرچ کیا جارہا ہے، جنت مرزاکی کونسی ویڈیوہے جس پروہ ٹرینڈ میں آگئیں چلیں ہم بتاتے ہیں۔
جی ہاں حالیہ ایونٹ کے دوران جنت مرزا نے پاک بھارت کشیدگی پرتاثرات دینے سے گریز کردیا۔

جنت مرزا نے صحافی کے سوال پر ہونٹ چپ سینے کا اشارہ کیا

سوشل میڈیا پرجنت مرزا کی ویڈیو وائرل ہوگئی، لوگوں کا بھی اس پرملاجلا ردعمل سامنے آگیا، کسی نے جنت مرزا کے تاثرات نہ دینے کو اقلمندی قرار دیا اور بولے کہ جنت مرزا بھارتی فالوورز کو کھونا نہیں چاہتی اسی لئے خاموش اختیار کی ہے۔

تو کوئی تنقید کرتا دکھائی دیا، بولے جس ملک نے عزت دی اس کیلئے دو بول بھی نہیں بول سکتیں
جنت مرزا اکثر اپنے متنازع بیانات کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں،

مناہل کی نئی ویڈیو لیک

مناہل کی نئی ویڈیو لیک
مناہل کی نئی ویڈیو لیک

مناہل کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی، عمرے کے بعد ویڈیولیک ہونے پرمناہل ملک کا رد عمل سامنے آگیا۔۔

مناہل ملک نے ویڈیو لیک ہونے پربے غیرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب کوئی فرق نہیں پڑتا
بولیں کے اپنا معاملہ خودپرچھوڑتی ہوں۔


مناہل ملک نے سوشل میڈیا ایپ پرتین منٹ سے زائد دورانیہ کا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
جس میں دلیری سے کہتی ہوئی دکھائی دیں کہ لوگوں کواپنے گھر کا کچھ پتہ نہی۔۔وہ دوسروں کے گھروں پرنظر کھتے ہیں۔
جو لوگ مجھے گھٹیا اور گندا کہتے ہیں ان کیلئے پیغام ہے کہ اب مجھے گھنٹا بھی فرق نہیں پڑتا
اگر میں دو نمبر ہوتی تو کیا مجھے خداپنے گھربلاتا۔

مناہل بولیں کہ اپنے تمام معاملات خدا کے سپرد کرتی ہوں جو لوگ میرے ساتھ غلط کررہے ہیں وہ خود پچھتائیں گے۔
اس سے قبل بھی دوہزار چوبیس کے اختتام پر بھی مناہل ملک کی  متنازع ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا جسے بعد میں واپس لے لیا۔اور پھر روتی دھوٹی واپس آگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین مناہل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہتے ہیں کہ پبلک اسٹنٹ ہے۔

اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی

اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی
اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی

اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی، پاکستانی ماڈل نے مکہ مکرمہ میں نکاح کیا۔
اداکار کی نئی نویلی دلہن کون، سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں گردش کرتی رہیں۔
تاہم پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے نکاح کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئرکی۔
اداکار نے اہلیہ کا چہرا چھپایا ہوا تھا تاہم خود دلہن نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر
کردی۔
گزشتہ دنوں عمر شہزاد نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی تھی۔
جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے تھے۔
اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا۔
جس پرمداح بھی حیران رہ گئے اور پھر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا پرعمر شہزاد کے شادی کے بعد لڑکے لڑکیاں دلہن کی تلا ش میں لگ گئے۔
تاہم لوگوں کی بے چینی تب ختم ہوئی جب دلہن خود سامنے آگئی۔
جی ہاں معروف انفلوئنسرشانزے نے عمر شہزاد کے ساتھ نکاح کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹا گرام پرشانزے کے سات سے زائد فالوورز ہیں۔
شانزے لودھی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعمر شہزاد سے شادی کی تصدیق کی ہے ۔

گووندا اور اہلیہ میں طلاق

گووندا اور اہلیہ میں طلاق
گووندا اور اہلیہ میں طلاق

گووندا اور اہلیہ میں طلاق ہوگئی یا نہیں، حقیقت سامنے آگئی۔
بالی ووڈ میں شادی کے برسوں بعد طلاق کی خبریں عام ہونے لگیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹارگووندا اور اہلیہ سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
علیحدگی کی وجہ گووندا کا میراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا ہے۔

شادی کے 37 سال بعدعلیحدگی

شادی کے 37 سال بعد جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر فیملی وکیل کا موقف سامنے آگیا۔
وکیل نے گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلق بتایا گیا۔
سوشل میڈیا پرگووندا اور میراٹھی اداکارہ کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

ارتی کی تردید

گووندا کی بھانجی اداکارہ ارتی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی۔

ادھر گووندا کے وکیل نے معاملے کی حقیقت بتادی۔
گووندا کے وکیل نے بتایا کہ چھ ماہ قبل گووندا اور اہلیہ سنیتا کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے۔
جس کے باعث سنیتا نے علیحدگی کیلئے درخواست دی تھی۔ تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
ممبرپارلیمنٹ بننے پرگووندا نے علیحدہ بنگلہ لیا تھا جو گھر کے بلکل سامنے ہے۔ تاہم اب دونوں ساتھ رہ رہے ہیں۔
گووندا اور سنیتا کی شادی کو تقریبا سینتیس برس ہوچکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔

گووندا نے سنیتا سے 1987 میں شادی کی

گووندا نے سنیتا سے 1987 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد ہی گووندا انڈسٹری میں مشکلات سے دوچار رہے اور اپنی شناخت بنانے کی جستجو میں لگ گئے تھے۔

کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی

کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی
کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی

کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی، اداکارہ کبریٰ خان پیادیس سدھار گئیں۔

گوہر رشید کے سنگ نئی زندگی کا آغاز کر دیا ۔ کبریٰ خان نےدھانی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

گوہر رشید سفید لباس اور شال میں دولہا کے روپ میں نظر آئے۔

نوبیاہتا جوڑے نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔
دونوں کی شادی کی نئی تصاویر اورویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔


سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں جوڑے کوانتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے
دونوں نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں سادگی سے نکاح کیا۔
نکاح کے بعد پہلی پوسٹ کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئرکی۔

نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کو دیکھا جاسکتا ہے
اداکارہ کی بہن کی بھی کبریٰ کو نکاح کی مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماورا امیر ہوگئی

ماورا امیر ہوگئی
ماورا امیر ہوگئی

ماورا امیر ہوگئی، سوشل میڈیا اس ہیش ٹیگ نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی لیکن یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماوراحسین کی اپنے دوست امیرگیلانی سے اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

جو ٹوئیٹر پرٹرینڈ کرتا رہا ۔ ماورا حسین کی شادی کی تصاویر روزانہ کی بناد پرسامنے آرہی ہیں۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ماورا کے چرچے ہیں
یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیرگیلانی کی شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پرتہکہ مچارہی ہیں۔

ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئیٹر پرماورا کی ویڈیووائرل ہوگئی، جس نے ماورا پرویڈیو بنائی وہ ٹرینڈنگ میں آگیا۔


چھوٹے چھوٹے یوزر بھی خوب ویوز اور فالوورز جمع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ویڈیو ٹرینڈنگ میں جانے کی بڑی وجہ انڈین ہیں جو ماورا کو پسند کرتے ہیں اور تمام ویڈیوز بھارت میں دیکھی جارہی ہیں، اسی لئے ماورا کی شادی نے سب کو خوش کردیا۔
ماورا نے شادی جوملبوسات پہنے ان کی قیمت نے مداحوں کو بھی چونکاکر رکھ دیا، ماورا حسین نے نکاح والے دن لہنگا پہنچا جس کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے تھی
اسی طرح اداکارہ کی شیندی کا جوڑا بھی 19 لاکھ 95 ہزار روپے کا تھا۔
یعنی صرف شادی کے دو دنوں میں ماورا نے 40 لاکھ کے لگ بھگ کپڑے پہنچے
ماورا حسین نے منگنی کے بجائے براہ راست نکاح سے کیا
دونوں کا نکاح پانچ فروری کو امیر گیلانی کےساتھ لاہور کے شاہی قلعہ میں ہوا ۔ جس کا فوٹوشوٹ بھی مداحوں کو بھاگیا
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔

امریکی خاتون واطن روانہ

امریکی خاتون واطن روانہ
امریکی خاتون واطن روانہ

نوجوان کی ناکام محبت کا شکار امریکی خاتون واطن روانہ ہوگئی۔

کراچی ایئرپورٹ سے روانگی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ حکام نے امریکی خاتو ن کو پروٹوکول دیا، کراچی میں شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والی اونیجا اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امریکا لوٹ گئی۔

انیس سالہ ندال احمد میمن نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کر شادی سے انکار کردیا، یہی وجہ ہے کہ چار مہینے کراچی میں رلنے کے بعد اونیجانوجوان سے شادی کی آس دل میں لئے امریکہ واپس چلی گئی۔

اونیجا نجی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان سے دبئی روانہ ہو گئیں۔امریکی خاتون براستہ دبئی اپنے وطن امریکہ جائیں گی۔

کراچی سے ایمرٹیس ائیر لائن کی پرواز  سے وہ دبئی روانہ ہوئیں۔

امریکی خاتون مسافر کا ویزہ 11فروری کو ختم ہورہا تھا۔

خاتون کو کراچی سے دبئی اور پھر  وہاں  سے نیو یارک روانہ ہونا ہے۔

امریکی خاتون کو جناح اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد ان کے وطن بھیجا گیا۔

تازہ خبریں