امراض قلب کے بڑھتے کیسزجان لیوا ہیں، ایک اندازے کے مطابق دنیا بھرمیں زیادہ تراموات امراض قلب کے شکار لوگوں کی ہورہی ہیں۔
دل کی صحت سے جڑے مسائل جس میں ہارٹ اٹیک، دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے۔
لوگوں کے ذہنوں میں یہ بس گیا ہے کہ امراض قلب کا سامنا صرف بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔
حالیہ برسوں میں جوان افراد بھی دل کی بیماریاں کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اس کی علامات کا علم ہر ایک کو ہونا چاہیے تاکہ کسی طبی پیچیدگی کا علاج جلد ہو سکے۔
امراض قلب کی علامات
امراض قلب کی علامات کو نظر انداز کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ایسی ہی علامات کے بارے میں جانیں جو امراض قلب کی جانب اشارہ کررہی ہے۔
دل میں مسائل کی سب سے عام علامت سینے میں تکلیف ہے۔
انسان کو کھچاؤ یا جلن جیسے احساسات ہوتے ہیں اورپھر یہ تکلیف بڑھتی چلی جاتی ہے۔