کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی

کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی
کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی

کبریٰ اور گوہر کی شادی ہوگئی، اداکارہ کبریٰ خان پیادیس سدھار گئیں۔

گوہر رشید کے سنگ نئی زندگی کا آغاز کر دیا ۔ کبریٰ خان نےدھانی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

گوہر رشید سفید لباس اور شال میں دولہا کے روپ میں نظر آئے۔

نوبیاہتا جوڑے نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔
دونوں کی شادی کی نئی تصاویر اورویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔


سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں جوڑے کوانتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے
دونوں نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں سادگی سے نکاح کیا۔
نکاح کے بعد پہلی پوسٹ کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئرکی۔

نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کو دیکھا جاسکتا ہے
اداکارہ کی بہن کی بھی کبریٰ کو نکاح کی مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔