پاکستانی کوہ پیما نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیما نے نئی تاریخ رقم کردی
پاکستانی کوہ پیما نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیما نے نئی تاریخ رقم کردی، شہروز کاشف آٹھ ہزار میٹر سے بلند چودہ چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ۔ پاکستانی کوہ پیما نے شیشا پنگما کی چوٹی بھی سر کرلی۔ سرباز خان کے بعد شہروز دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کے نیا ریکارڈ بنا دیا، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما کو سر کیا تھا اور پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شہروز نے2019 میں اپنے سفرکا آغاز کیا

اگر شہروز کاشف کی کوہ پیما سے متعلق تاریخ دیکھیں تو کم عمر نوجوان نے اپنے سفر 2019 میں شروع کیا تھا شہروز نے سب سے پہلے ایٹ تھاؤزنڈر سرکی تھی،انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا، یہ ایک شاندار شروعات تھی جس نے انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کردیا۔
اسی طرح سن دوہزار اکیس میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو بھی سر کیا ہے جب کہ دوہزار بائیس میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو جیسے بلند چوٹیوں کو سر کرکے دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو حیران کردیا تھا۔

شہروز کاشف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

شہروز کاشف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سال انہوں نے اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا تاہم یہ بات ماننے کی ہے کہ شہروز گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھاؤزنڈر سر کیں۔ لیکن تمام پاکستانیوں کو امید ہے کہ شہروز ایک نہ ایک دن پاکستان کا نام ضرور روشن کریں گے۔

کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں 2  چینی سمیت4 افراد ہلاک

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی
لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں 2  چینی سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا،3 غیرملکی سمیت چارہلاک اور16 زخمی ہوئے، دھماکے کی آواز کریم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کےاطراف بھی سنی گئی ۔ خوفناک دھماکے میں دس سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وزیرداخلہ ،گورنر، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز نےجائے وقوعہ کا دورہ کیا، پولیس حکام نےواقعےکوابتدائی طورپرآئل ٹینکرکے باعث دھماکہ قراردیا تھا آخر دھماکا کیسے ہوا حقائق سامنے آگئے۔

دھماکا جناح ٹرمینل ایئرپورٹ روڈ پرہوا

پولیس کے  مطابق دھماکا کراچی جناح ٹرمینل ایئرپورٹ  سے شارع فیصل جانے والی سڑک پر ہوا جس سے دو موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑ ک اٹھی۔ کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود دھماکا خود کش تھا یا کسی گاڑی میں نصب تھا پتہ نہ چل سکا۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کونقصان

دھماکے سے پولیس موبائل اوردورکشوں سمیت کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کہتے ہیں واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج ، رینجرز،  سی ٹی ڈی ۔اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھا کیے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے مطابق سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی تحقیقات جاری ہے، واقعے میں دہشتگردی اور تخریب کاری کا عنصر نظر  انداز نہیں کیا جاسکتا۔ واقعہ سے جمع کئے گئے شواہد کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا۔

وزیرداخلہ کا دھماکے کی جگہ کا معائنہ

وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیر ملکیوں کی گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، سی سی ٹی وی اوردیگر ذرائع سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ دھماکے کی صورتحال معلوم کی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کے ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی سندھ پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی، کامران ٹیسوری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ادارے تحقیقات کر رہے ہیں،

ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟

ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟
ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟
ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟، ایک جوڑا  کائیلا برنز اور وارن لینٹز، اپنی صحت مند زندگی کو طول دینے کے لیے ہر سال لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں۔ یہ جوڑا 150 سال تک زندہ رہنے کے لیے سخت معمولات اپنانے ہوئے ہیں، جس میں ورزش، خاص تھراپیز اور صحت بخش نئی عادت  شامل ہیں۔

150 سال کی عمر تک زندہ رہنے کا منصوبہ

تینتیس سالہ کائیلا برنز اور ان کے چھتیس سالہ شوہر وارن لینٹز کا مقصد طویل عرصے تک زندہ رہنا ہے، اور اس مقصد کے لیے وہ صحت کے انتہائی محتاط اصولوں پر عمل کرتے ہیں ۔ کائیلا  کے مطابق  وہ ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہشمند نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد اپنے شوہر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا ہے۔

روزانہ کے سخت معمولات

کائیلا اور وارن اپنے دن کا آغاز صبح سویرے ورزش سے کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ Pulsed Electromagnetic Field Therapy  کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لیے ان کے گھر میں ایک خاص ڈیوائس موجود ہے۔ دوپہر میں وہ hyperbaric چیمبر کا استعمال کرتے ہیں، جو ان کے پھیپھڑوں کو زیادہ آکسیجن جذب کرنے  کی صلاحیت دیتا ہے۔

ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟
ڈیڑھ سو برس زندہ رہنے کا خواہشمند جوڑا ؟
رات کا وقت اور سونے کا معمول

یہ جوڑا شام ساڑھے پانچ بجے رات کا کھانا  کھا لیتا ہے اور پھر چہل قدمی  کیلئے نکل جاتا ہے ۔ سورج غروب ہونے کے بعد یہ جوڑا گھر میں سرخ لائٹس روشن کرتا ہے اور رات 8 بجے سونے کے لیے چلا جاتا ہے۔

بچوں کے لیے بھی سادہ طرزِ زندگی

اگرچہ ان کے ابھی بچے نہیں ہیں، مگر وہ اپنے بچوں کے لیے بھی اسی طرز زندگی کو اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنے بچوں کو سادہ زندگی گزارنے کا عادی بنانا ہے، جس میں وہ زیادہ تر وقت باہر کھیلنے میں گزاریں ، بجائے اس کے کہ وہ موبائل اسکرینوں کے سامنے بیٹھیں۔

نتیجہ

کائیلا اور وارن کی یہ کہانی ایک نئی تحریک کی عکاس ہے جس میں لوگ اپنی صحت اور لمبی زندگی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز اور سائنسی طریقوں کا استعمال کررہے ہیں اور اگریہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور طویل عرصہ زندگی جی پائے تو یہ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے زیادہ عرصہ زندہ رہنے کا بہترین نسخہ ہوگا۔

آئی فون 16 پرومیکس قسطوں پر دینے کا اعلان

آئی فون 16 پرومیکس قسطوں پر دینے کا اعلان
آئی فون 16 پرومیکس قسطوں پر دینے کا اعلان

آئی فون 16 پرومیکس قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا گیا، ایپل نے اپنے صارفین کیلئے اسکیم متعارف کرادی، ایپل کی جانب سے نیا آئی فون 16 گزشتہ ماہ ہی متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب کمپنی نے لوگوں کی آسانی کیلئے سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جو صارفین آئی فون 16 پرو میکس کی یکمشت قیمت ادا نہیں کر سکتے وہ دو سالوں کی آسان اقساط پرحاصل کرسکیں گے۔

آئی فون 16 پرو میکس 256جی بی

دو سالہ منصوبے کے تحت  آئی فون 16 پرو میکس 256جی بی کے لیے ماہانہ قسط 49.95 ڈالر میں ملے گا اسی طرح آئی فون 16 پرو 512جی بی کے لیے 58.29 ڈالر رکھی ہے جبکہ آئی فون 16 پرو میکس ون ٹیرا بائٹ کی ماہانہ قسط 66.6 ڈالر رکھی گئی ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس 256جی بی کی قیمت 1199 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ 512جی بی اور 1ٹی بی اسٹوریج کی قیمتیں بالترتیب 1399 اور 1599 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ آئی فون 16 پرو میکس، آئی فون 16 پرو جتنا ہی طاقتورہے تاہم ان دونوں میں سب سے بڑا فرق ان کے سائز کا ہے۔ آئی فون 16 پرو میکس کا اسکرین سائز 6.9 انچ ہے جبکہ آئی فون 16 پرو کا اسکرین سائز 6.3 انچ اور بیس ماڈل آئی فون 16 کا اسکرین سائز 6.1 انچ ہے۔

نئے فون میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے

نئے فون میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے کے ساتھ پرو موشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہے اور ہمیشہ آن ڈسپلے کی خصوصیت بھی موجود ہے۔آئی فون 16 پرو میکس اے18 پرو چپ سے چلتا ہے، جس میں 6 کور سی پی یو، 6 کور جی پی یو اور 16 کور نیورل انجن شامل ہیں جو ایپل کی انٹیلیجنس کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہیں۔

آئی فون 16 پرو میں گریڈ 5 ٹائٹینیم ڈیزائن ہے

آئی فون 16 پرو میں گریڈ 5 ٹائٹینیم ڈیزائن ہے جس میں ایک نیا، بہتر مائیکروبلاسٹڈ فنش ہے۔ ٹائٹینیم ان دھاتوں میں سے ایک ہے جن کی طاقت اور وزن کا تناسب سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ ماڈلز بے حد مضبوط اور حیرت انگیز حد تک ہلکے ہیں۔ نئے 48ایم پی فیوژن کیمرے اور دوسری جنریشن کے کواڈ پکسل سینسر کے ساتھ، آئی فون 16 پرو آپ کو ویڈیو موڈ میں 4کے 120 ایف پی ایس ڈولبی ویژن یا سلو مو میں ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

لندن ہم ایوارڈز رنگوں سے جگمگا گیا

لندن ہم ایوارڈز رنگوں سے جگمگا گیا
لندن ہم ایوارڈز رنگوں سے جگمگا گیا

سحر خان کی ایوارڈ وصولی کے لمحات سوشل میڈیا پر چھا گئے اور ہر طرف تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ لندن نے ایک ایسی رات کا مشاہدہ کیا جس میں فن، ہنر اور خوشیوں سے بھری یادیں شامل تھیں۔

ہانیہ عامر توجہ کا مرکز بنی رہیں

اداکارہ ہانیہ عامر بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں، اداکارہ نے فوٹو سیشن بھی کرایا جوسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوا۔ تقریب میں ہانیہ عامر کی دلکش کپڑوں نے سب کو حیران کردیا۔ ہانیہ عامر پنک ڈریس میں کسی ملکہ سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کا حسن پھیکا

ہم ایوارڈ کی تقریب میں نئے اداکاروں کے سامنے ماہرہ خان کا حسن پھیکا لگ رہا تھا۔ ماہرہ بلوڈریس پہنی ہوئی تھیں ۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز نے حاضرین کو محظوظ کیا اور کامیڈی و موسیقی کا حسین امتزاج سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج
حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج ، ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس نے متعدد بچوں کی حالت غیر کردی ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خورشید ٹاؤن ہالا ناکہ سے 13 بچے سول اسپتال لائے گئے، زہریلی گیس سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

متاثرہ بچوں کی عمریں4سے12سال تک ہیں

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، تمام بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا زاہد کھمیٹیو کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ کا کلورین گیس سلنڈر لیک ہوا، کسی نے کلورین گیس سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کی، گیس سلنڈر سے ہونے والی لیکیج کو بند کردیا گیاہے ۔

حیدرآباد میں پرساربیماری سے 7 بچے دم توڑ گئے

پانچ اپریل دوہزار سولہ کو بھی حیدرآباد میں پراسراربیماریاں پھوٹ گئیں تھیں جس کی زد میں آکر 7 کمسن بچے دم توڑ گئے تھے،  واقعہ کا  محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا درجنوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بچے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ لطیف آباد کے علاقے گلستان سرمست کے نزدیک واقع گاؤں اللہ بخش بروہی میں پراسرار بیماری میں مبتلا 7 کمسن بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 2 سے 8 سال تک بتائی جاتی ہیں۔

خصوصی ٹیم کا متاثرہ گاؤں کا دورہ

دیہاتیوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 4 سالہ سلیم ولد محمد عمر، 2 سالہ شہزادی بنت محمد علی، 6 سالہ زبیر ولد علی اکبر، 8 سالہ جانی ولد دین محمد شیخ، 4 سالہ شہزادی بنت وزیر شیخ، 2 سالہ مصطفیٰ ولد وزیر شیخ اور 3 سالہ پری بنت جمعہ شامل ہیں، محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی تو خصوصی ٹیم نے متاثرہ گاؤں پہنچ کر دیگر بیمار بچوں کا چیک اپ کرنے کے بعد بچوں کو گورنمنٹ اسپتال کوہسار منتقل کرا دیا جہاں ان کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج

پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج
پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج

پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے تحت سمندری آلودگی کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔۔ سمندری حدود کی حفاظت بھی اس کا ایک اہم پہلو ہے ۔ عالمی میری ٹائم ڈے ہر سال 26 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے بھرپور استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

جہازوں سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام

یہ دن جہازوں سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کنونشن مارپول (ایم پی آر اے او ایل) کی پچاسویں سالگرہ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ سمندری تجارت کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس سے سمندر کے قدرتی ماحول کو ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے طریقوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے گرم پانی کے سمندر، ایک اہم ساحلی پٹی اور وسیع ’’خصوصی معاشی زون‘‘ سے نوازا ہے۔ جو سمندری حیات اور مادی وسائل سے مالا مال ہے۔

گوادربندرگاہ کی ترقی

پاکستان میں تمام تر سمندری تجارت کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ گوادر بندرگاہ کی ترقی بھی حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔ پاکستانی سمندر کو لاحق مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹتے ہوئے سمندری وسائل کے بھرپور استعمال اور ا سکی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پاکستان نیوی اپنا ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی
امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی، کیا شمالی کوریا اورامریکا سے جنگ کرے گا؟، امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جھگڑا بڑھنے لگا، اتوار کو امریکی جوہری طاقت سے لیس آبدوز جنوبی کوریا کی بندرگا ہی شہر بوسان پرپہنچائی گئی ہے، یعنی معاملہ سنگین ہے، کیونکہ امریکا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو بڑی دھمکی دے ڈالی، صاف کہا کہ اگر قوم یا اسکے اتحادیوں کے خلاف کوئی بھی جوہری حملہ کیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ آپ کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان کیا جوہری جنگ ہوگی، آئے ان جیسے بے شمار سوالات کے جوابات تلاش کرتے ہیں۔

امریکی جوہری آبدوزپہنچنے پرشمالی کوریا میں کھلبلی

جی ہاں ایک اور امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر جیسے ہی پہنچی شمالی کوریا میں کھلبلی مچ گئی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو یو ایس ایس میسوری نامی آبدوزجنوبی کوریا کوبچانے کیلئے پہنچی ہے ۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز بلانے کا مقصد جنوبی کوریا پر کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنا ہے، امریکی جوہری آبدوز واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے بعد بلائی گئی ہے۔ اس سے پہلے نومبردوہزارتئیس میں بھی ایک اور جوہری طاقت سے لیس آبدوزیو ایس ایس سانتا فے جنوبی کوریا کی بندرگاہ پرپہلے ہی پہنچائی جا چکی ہے، امریکی جوہری آبدوز شمالی کوریا کے جوہری حملے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امریکہ نے شمالی کوریا کوخبردار کردیا

امریکہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جوہری حملے سے باز رہے، اگر وہ باز نہ آیا تو پھر امریکہ اپنے مخالف کے خلاف فیصلہ کن جواب دے گا، یہ بیان امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والی اہم اجلاس کے بعد جاری کیا گیا، امریکہ اور جنوبی کوریا کے نیوکلیئر کنسلٹیٹوگروپ کے درمیان واشنگٹن میں اہم اجلاس ہوا ، جہاں شمالی کوریا کے جوہری تنصیبات سے متعلق گفتگو کی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ جیسا طاقت ور ملک ہمیشہ مخالف ملک کو ہرانے کیلئے اس کے حریف کو ساتھ ملا لیتا ہے ایسا ہی شمالی کوریا کے ساتھ بھی کیا گیا ہے، شمالی کوریا کے جوہری دفاعی سسٹم کو ناکام کرنے کیلئے امریکا مسلسل جنوبی کوریا کو ساتھ لے کر چل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کی مدد سے شمالی کوریا کو ختم کرنے کےدر پہ ہے ، وہ پہلے کئی سال سے اپنی اس کوشش میں لگا ہے لیکن اسے ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے۔

واشنگٹن اجلاس میں امریکہ اورشمالی کوریا کے فیصلے

امریکہ اور جنوبی کوریا کے واشنگٹن اجلاس میں بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں خاص طور پر دونوں ممالک اگلے سال کے وسط تک جوہری دفاعی حکمت عملی پر مشترکہ رہنما خطوط کرنے جارہے ہیں اس کے علاوہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے کیلئے بھی مربوط نظام قائم کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی
امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکا اور جنوبی کوریا کی گائیڈ لائن

امریکا اور سیئول نے پیانگ یانگ کے جوہری خطرے کو روکنے کیلئے اگلے سال تک جامعہ گائیڈ لائن مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گائیڈ لائن میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق حساس معلومات کے اشتراک کے طریقے، جوہری بحران کی صورت میں مشاورتی عمل اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان حقیقی وقت کے مواصلاتی چینلز شامل ہونے کی توقع شامل کی گئی ہے۔

امریکہ اورجنوبی کوریا کی مشترقہ جوہری مشقیں

امریکہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے نائب قومی سلامتی کے مشیر کم تائی ہیو نے بھی شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو روکنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ ان کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا اگلے سال سے مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مشقیں کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ قربتیں بڑھنانے کا مطلب صاف نظر آرہاہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کیلئے کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیانی تعلقات مزید بہترہورہے ہیں۔

جوبائیڈن کی شمالی کوریا کو دھمکی

امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں سال شمالی کوریا کودھمکی دی تھی کہ اگر وہ جوہری حملے سے باز نہیں آئے گا تو امریکہ پیانگ یانگ حکومت ہر صورت ختم کروادے گا ، اسی طرح پانچ ماہ قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی شمالی کوریا کو دھمکی دی تھی امریکی قومی یا اس کے اتھادیوں کے خلاف جوہری حملے کی صورت میں کم حکومت کا خاتمہ ہوگا۔ لیکن امریکی حملوں کے باوجود شمالی کوریا باز نہ آیا اور اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور اس کے تجربہ جاری رکھے۔

جوہری پروگرام ترک نہ کرنے کا فیصلہ

گزشتہ سال بھی شمالی کوریا نے خود کو ایک ناقابل تخسیر جوہری طاقت قرار دیا تھا اور پوری دنیا کو پیغام دیا تھا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو کبھی ترک نہیں کرے گا جو ہماری حکومت کی بقا کیلئے ضروری ہیں یہی نہیں پچھلے مہینے پیانگ یانگ نے کامیابی سے ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھی ڈال دیا تھا جس کے بعد یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اب سے اس کی ایک آنکھ آسمان میں موجود ہے جو امریکہ اور جنوبی کوریا کے بڑے فوجی مقامات کی تصاویر فراہم کررہی ہے۔

شمالی کوریا کا نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

کم نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس ماہ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کرنے جارہا ہے۔ جو اس کی رینج سے قطع نظر جوہری خطرہ ہے کیونکہ یہ ایک جوہری وارڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا نے ایسے بیلسٹک میزائلوں کی رینج تیار کرلی اور اس کا تجربہ کیا ہے جو اب اپنی سرزمین سے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکی سرزمین کو باآسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تجزیہ

آخر میں ایک بات صاف ظاہر ہورہی ہے کہ امریکہ خود کو بچانے کیلئے اتحادیوں کا سہارا لے رہا ہے بار بار اپنے اتحادیوں کی حفاظت کا ڈھونگ رچانے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ شمالی کوریا سب سے زیادہ خطرناک امریکہ کیلئے ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اپنی دوسری جوہری سب میرین جنوبی کوریا کی بندرگاہ پرنصب کردی ہے جس کا مطلب شمالی کوریا کے جوہری حملوں کو روکنا ہے۔

امریکا شمالی کوریا کے جوہری تنصیبات سے خوفزہ ہے اور کسی بھی پیشگی حملے سے محفوظ رہنے کیلئے اس نے اپنے مخالف کے حریف جنوبی کوریا کو ساتھ ملا رکھا ہے تاکہ اس کی مدد سے وہ شمالی کوریا کی حدود میں گھس سکے یا حملہ آور ہوسکے۔

یہاں بات چھوٹی موٹی یا زمینی جنگ کی نہیں بلکہ جوہری ہتھیاروں کی جنگ ہے جو آنے والے دنوں میں سنگین نوعیت اختیار کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی جوہری آبدوز شمالی کوریا کے سمندر کے قریب لیجائے گی، یعنی ایک بات صاف ظاہر ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی حکومت ختم کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کرے گا اور ہوسکتا ہے دوہزار چوبیس میں شمالی کوریا کیلئے جنگ کا سال ہو، آپ کی کیا رائے ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جاری تنازع کا ذمہ دار کون ہے، برائے مہربانی اپنے کمنٹس سے اپنی رائے کا اظہار کریں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست؟
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی، انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا کے نتائج آگئے، کرکٹ ورلڈ کپ دوہزارتئیس آسٹریلیا نے جیت لیا، کیا بھارت نے بارہ سال بعد ملنے والا موقع گنوا دیا، کیا بھارت کو ہر طرح کی سازشوں کے باوجود مطلوبہ پچ نہ ملنے کی وجہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا؟ کامیابی کیوں نہیں ملی، کیا آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل فکس ہوا، کیا پاکستانیوں کو بھارتی ویزے نہ دینے پر بھارت کو سزا دی گئی، ہم آج کے مضمون میں ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیا چھٹی بارورلڈ کپ جیت گیا

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑامقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا ، بھارت کو بدترین شکست دینے کے بعد آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا، لیکن یہ جیت لوگوں کے ذہنوں میں سوالات چھوڑ گئی، پورے ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہنے والا بھارت صرف ایک میچ ہار کرورلڈکپ سے محروم ہوگیا، لیکن بھارت کی بدترین شکست کی وجہ کوئی اور نہیں خود بھارت ہی نکلا، بھارتی کرکٹ کے سربراہان نے میچ جیتنے کیلئے پچ میں تبدیلی کی لیکن یہ سازش بھی کام نہ کری، بھارتیوں کی پوجا پاٹ اور جادو ٹونہ بھی ناکارہ نکلا، پچ تبدیلی کا بھانڈا خود بھارتی میڈیا نے پھوڑا ہے ، بھارتی میڈیا نے اپنی ہی ٹیم کو شکست کا قصوروار قرار دیا۔

بھارت پر پچ کی تبدیلی کا الزام

آخر ورلڈ کپ میں بھارت پر پچ کی تبدیلی کا الزام کیوں لگایا گیا، اس کے بھی کچھ تلخ حقائق ہیں جنہیں بیان کرنا ضروری ہے ، سب سے پہلا الزام ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارت کا سیمی فائنل ہوا لیکن میچ سے کچھ گھنٹے قبل بھارت نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے پچ کو تبدیل کردیا تھا، پچ تبدیلی کا پول برطانوی میڈیا نے کھول دیا تھا تب سے بھارت متنازع ہوگیا۔

رپورت میں دعویٰ کیا گیا کہ اگربھارت فائنل میں پہنچ گیا تو میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی سلو پچ پر کھیلا جائے گا اور سو فیصد ایسا ہی کیا گیا لیکن ناکامی بھارت کے مقدر میں تھی ۔ اگر آئی سی سی کے ضوابط کی بات کی جائے تو ان کے مطابق میزبان بورڈ پچ کے انتخاب اور اس کی تیاری کا ذمہ دار ہوتا ہے اور یہ کہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کو نئی پچ پرکھیلنا ضروری نہیں ہے۔

رکی پونٹنگ کا پچ کی تبدیلی پربیان

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ کی ناکامی کے بعد پچ سے متعلق ابہام مزید بڑھ گیا، نا قابل شکست بھارتی ٹیم سارے میچز میں مخالف ٹیم کو بڑے ہدف دیتی نظر آئی لیکن ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم صرف 240 رنز ہی بنا سکی یہی وجوہات ہیں جن پر لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ آسٹریلین سابق کپتان رکی پونٹنگ کا بھی پچ تبدیل پر بڑا رد عمل سامنے آگیا، رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی کی جانب پچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو قرار دیا ہے ۔ بولے کہ وکٹ کا انتخاب بھارت کو مہنگا پڑا جو وہ کبھی بھول نہیں سکیں گے۔

پچ کی تبدیلی پرآئی سی سی کی وضاحت

دوسری جانب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پچ کی تبدیلی پر آئی سی سی کا بھی وضاحتی بیان سامنے آگیا، جس میں بتایا گیا کہ پچ کی تبدیلی گرائونڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی اور یہ بات آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔ آئی سی سی بیان کے برعکس بی سی سی آئی حکام نے پچز کی تبدیلی پرکچھ اور ہی کہا، بولے پچ کی تبدیلی گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر کی گئیں مگر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسا انہوں نے بی سی سی آئی کی ہدایات پر کیا جو انہیں بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے براہ راست بھیجی گئی تھیں۔

یوں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کیلئے بی سی سی آئی سمیت اہم لوگ ملوث تھے لیکن تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔ تاہم افسوس بھارت تمام حربوں کے باوجود پاش پاش ہوگیا اور آسٹریلیا میزبان بھارت کو اسی کی سرزمین پر چھ وکٹوں سے شرم ناک شکست دے کر پھر کرکٹ کا بادشاہ بن گیا۔

شکست کی وجہ پچ کی تبدیلی قرار

ادھر بھارتی میڈیا نے بھی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار پچ کی تبدیلی کو ٹھرایا ہے ، سوشل میڈیا پر پچ کی تبدیلی پر خوب بحث چل پڑی ہے ، پچ کا پول کھولتے ہوئے بھارتی میڈیا اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے ، بولے بڑے دل کا مظاہرہ کرکے باؤنسنگ پچ بنانی چاہیے تھی لیکن جان بوجھ کرڈیڈ پچ بنا کر دفاعی اپروچ اپنائی گئی۔
بھارتی میڈیا نے فائنل میں شکست پر اپنی ہی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا ، بھارتی میڈیا نے اتنے بڑے ایونٹ میں شکست پر پانچ پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے ۔ جن میں شبمن گل کی پرفارمنس، سلو مڈل اوورز، سوریا کمار یادیو کی جگہ رویندرا جڈیجہ کو بھیجنا، محمد سراج سے جلدی بولنگ کا کرانا اور آسٹریلیا پر دباؤ رکھنے میں ناکام رہنا، ان تمام وجوہات کے باعث بھارت اپنی ہی سرزمین پر رسوا ہوگیا۔

ورلڈ کپ میں شکست پر2انڈین کی موت

بھارتی میڈیا کے ساتھ کرکٹ فین بھی اپنی ٹیم سے مایوس دکھائی دیے، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی شکست سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں کی موت ہوگئی، اڈیشہ میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی اسی روز دوسرا واقعہ ہماچل پردیش میں پیش اس وقت پیش آیا جب بھارت کے فائنل ہارنے پر ایک ایچ آر ٹی سی بس ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست؟
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کو شکست؟
ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پرعوام کا ردعمل

ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا، اورورلڈ کپ دوہزار تئیس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، لیکن ساتھ ہی بھارتی ٹیم کے خلاف بھی خوب ٹرینڈ چلے ، سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ٹیم کی ہار کا تمام غصہ ٹوئیٹرپر نکال دیا، مداحوں نے ٹیم کی فیلڈنگ کو ناقص قرار دیا بولے بارہ سال بعد ملنے والا سنہری موقع بھارتی ٹیم نے گنوا دیا۔ اس کے علاوہ پورے بھارت میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف بے شمار احتجاج کئے گئے۔

مظاہرین نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور ویرات کوہلی کے تصاویر اٹھائے بارش میں احتجاج کرتے دکھائی دیے، مظاہرین ہاتھوں میں ڈنڈے لئے نعرے لگاتے دکھائی دیے۔ تاہم بھارتیوں کی جانب سے فائنل میں شکست پر آنے والے شدید ردعمل پر پاکستانی فاسٹ بائولر کا ردعمل سامنے آگیا، شعیب اختر نے بھارتی فینز کو دلا سا دیا اور کہا کہ آپ کو فخر ہوناچاہئے کہ آپ کی ٹیم فائنل تک پہنچی تاہم جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیشہ کسی بھی کھیل میں کوئی ایک ہی جت سکتا ہے۔

کپتان سمیت بھارتی کھلاڑی روپڑے

آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے فائنل میں شکست پربھارتی کھلاڑی رو پڑے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی، وائرل ویڈیوز میں فائنل میں شکست کے بعد بھارتی بولر محمد سراج کو دیگر کھلاڑیوں کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک طرف کینگروز کھلاڑی گراؤنڈ میں فتح کا جشن مناتے رہے تو دوسری طرف بھارتی کپتان روہیت شرما، فاسٹ بولر محمد سراج اور دیگر کھلاڑی غم کی تصویر بنے رہے۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی میچ کے اختتامی لمحات قریب ائے اور آسٹریلیوی بلے با ز نے وننگ شارٹ لگایا تو فاسٹ باؤلر محمد سراج کی انکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی بھی رو گئے اور کپتان روہت شرما روتے روتے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

فائنل سے پہلے بھارت ناقابل شکست رہا

فائنل سے پہلے بھارت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا، گروپ اسٹیج کے 9 میچز اور پھر سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔ ان سب کے باوجود آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر تمام بھارتیوں کو رلا دیا ۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی آسٹریلیا ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

آسڑیلیا کی دعوت پر بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 50 اوورز میں صرف 240 رنز ہی بنا سکی ، کے ایل راہول 66 اور ویرات کوہلی 54 رنز ہی بناسکےجواب میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا ، آسٹریلیا نے بھارت کو 241 رنز کا ہدف ٹریوس ہیڈ اور لبوشین کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 43 اوورز میں پورا حاصل کیا تھا، ہدف کے تعاقب میں ہیڈ نے مشکل وقت میں سنچری اور لبوشین نے ففٹی کرکے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوایا۔

ایف اے کیوز

سوال: بھارت کو ورلڈ کپ میں شکست کیوں ہوئی؟

جواب:ناقابل شکست بھارت تمام میچ جیتا لیکن فائنل میں ہار گیا جس کی وجہ اس کی اپنی سازشیں تھیں جو بی سی سی آئی کی جانب سے رچی گئیں اور آسٹریلیا نے ان ہی کی سازش کا فائدہ اٹھایا اور جیت گیا۔

  کیا ہندوستان کی شکست کی بنیادی وجہ پچ کی تبدیلی تھی؟

جواب: اگرچہ پچ کی تبدیلی کو ایک عنصر کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے، لیکن یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ کرکٹ کے نتائج کثیر جہتی ہیں۔ پچ، اگرچہ بااثر ہے، ہندوستان کی شکست کا واحد فیصلہ کن نہیں تھی۔

سوال 2: کیا ورلڈ کپ فائنل کے ارد گرد سازشیں کی گئی تھیں؟

جواب:  فائنل کے طے ہونے یا بیرونی عوامل سے متاثر ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ تاہم، ٹھوس شواہد پر بھروسہ کرنا اور یہ تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ کرکٹ میچوں کا فیصلہ بنیادی طور پر کھلاڑیوں کی مہارت اور ٹیم کی حکمت عملی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

سوال: فائنل میں شکست پربھارتیوں کا ردعمل کیا تھا؟

جواب: بھارت کی ورلڈ کپ فائنل میں شکست پرعوام کا شدید ردعمل آیا، دو افراد جان سے چلے گئے، مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا گیا۔

 کیا پاکستان کے ساتھ ویزا کے مسائل نے ہندوستان کی کارکردگی کو متاثر کیا؟

جواب: پاکستان کے ساتھ ویزے کے مسائل، جب کہ ایک متنازعہ موضوع ہے، کو براہ راست ہندوستان کی شکست سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ کرکٹ میچز میرٹ پر کھیلے جاتے ہیں اور میدان میں کارکردگی بنیادی عنصر رہتی ہے۔

تجزیہ
ورلڈکپ دوہزار تئیس کا اگر موازانہ کیا جائے تو اس میں سب سے زیادہ نقصان بھارتی کرکٹ ٹیم کو اٹھانا پڑا جس کی اہم وجہ ان کے دل میں چور کا ہونا ہے ، بھارت نے اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جیتانے کیلئے جتنی بھی سازشیں کیں اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، کیونکہ بی سی سی آئی نے بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے کےلئے پچ میں تبدیلی کی اور سلوپچ بنائی جوبھارت کی ہی ہار کا سبب بنی ۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا نے جس طرح بھارت کو چھ وکٹوں سے بدترین شکست دی وہ بھی سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث رہی، میرے خیال میں بھارت کو اتنی ذلت کبھی نہیں اٹھانی پڑی جتنی اس ورلڈ کپ میں اٹھانی پڑی ہے، اب پورے بھارت میں ان کی کرکٹ ٹیم کو لے کر کافی ہنگامہ مچا ہے لہذا یہ بارہ سال بعد ملنے والا ورلڈ کپ جیتنے کا موقع بھارت نے گنوادیا جوشاید رہتی دنیا تک بھارتی کبھی نہیں بھولیں گے۔

موہرا طنطاوی مس یونیورس مصر بن گئیں

موہراطنطاوی نے مس یونیورس مصر 2023 کا ٹائٹل جیت لیا
موہراطنطاوی نے مس یونیورس مصر 2023 کا ٹائٹل جیت لیا

موہرا طنطاوی مس یونیورس مصر بن گئیں، صرف اکیس سال کی عمر میں مس یونیورس بننے پر معروف ماڈل موہرا طنطاوی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، یہ پہلہ موقع ہے کہ دوہزار انیس کے بعد مس یونیورس مصر کا ایڈیشن ہوا جس میں موہرا کو کامیابی ملی ، آخر مس یونیورس کا خطاب موہرا طنطاوی کو ہی کیوں ملا اور ان میں ایسی کیا خاصیت تھی کہ یہ منتخب ہو پائیں ، ان تمام سوالات کے جوابات آج کے بلاگ میں تلاش کریں گے۔

مس یونیورس مصر کو تاج کس نے پہنایا

جی ہاں مس یونیورس کا عالمی مقابلہ تھا جو اکیس سالہ ماڈل موہرا طنطا وی نے جیت لیا اور یوں وہ مس یونیورس مصر دوہزار تئیس بن گئیں۔ نئی مس یونیورس مصر کو مقابلے کے مالک اور نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن نے تاج پہنایا۔۔ جوش ویگن نے نئی مس یونیورس مصر دوہزار تئیس کو خوش آمدید بھی کہا اوران کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

نئی مس یونیورس کو امریکہ میں بننے والی موجودہ مس یونیورس یو ایس اے نے تاج پہنایا۔ ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلہ دوہزار انیس کے بعد منعقد ہوا جس میں کامیابی کا تاج موہرا طنطا وی کے سرپرسجا ہے ، اگر بات کی جائے اس مقابلے کی تفصیل کی تو وہ اس طرح ہے ، قاہرہ میں منعقد ہونے والے مقابلے میں چار حصے رکھے گئے تھے جس میں ایک ذاتی انٹرویو، ایک تیراکی کا رائونڈ ، شام کا گائون رائونڈ اور ایک آخری سوال۔ اس تقریب کو جج کرنے والے پینل میں مصری اداکارہ مائی عمر، فلپائنی اداکارہ آرکی مونوز اور مس یونیورس فلپائن دوہزار بئیس سیلسٹی کورٹیسی موجود تھیں تاہم تقریب کی میزبانی گزشتہ سال مس یونیورس بحرین بننے والی ماڈل نے کی تھی۔

مس یونیورس مصر میں 84 خواتین مد مقابل رہیں

مس یونیورس کا بہترواں سالانہ مقابلہ ایل سلوڈور میں ہوا جس میں دنیا بھر سے 84 خواتین نے حصہ لیا تھا ، مقابلہ میں حصہ لینے والی خواتین میں وکلا، ماڈلز اور فنکار شامل تھے یہ پہلا موقع تھا کہ اس مقابلہ حسن میں عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی تھی اس کے علاوہ مس یونیورس آرگنائزیشن نے ازدواجی حیثیت اور عمر کی پابندیاں بھی ہٹا کر تاریخ رقم کی ہے۔

مقابلہ کی 71 سالہ تاریخ میں پہلی بار درخواست دہندگان سنگل، شادی شدہ، طلاق یافتہ، یا یہاں تک کہ مائوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ اس جامع نقطہ نظر کا مقصد تنوع کو اپنانا اور زندگی کے تمام شعبوں سے خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ مقابلہ کرنے والی خواتین دنیا بھر سے شریک ہوئیں ، اس میں مختلف کیئریئر، دلچسپیاں اورمختلف قومیتوں کے لوگ شامل تھے، ان تمام خواتین نے اپنے بائیو میں مس یونیورس سے متعلق معلومات شیئر کیں۔

موہراطنطاوی نے مس یونیورس مصر 2023 کا ٹائٹل جیت لیا
موہراطنطاوی نے مس یونیورس مصر 2023 کا ٹائٹل جیت لیا

موہرا کے مس یونیورس بننے پرتنقید

موہرا طنطا وی نے مائیکرو فنانس اور غربت میں پھنسے عوام کو با اختیار بنانے پر آواز بلند کی ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل سے لوگوں کو نکالنے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنے پرزور دیا تھا۔ مصر کے پہلے بیوٹی کوئین کے طور پرسامنے آنے والی نئی مس یونیورس فائنل میں جگہ بنا کر لوگوں کو سرپرائز دیا ہے، بہت سے لوگ ان کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہیں اور وہ یہاں تک کیسے پہنچی ان کی کامیاب کے پیچھے کیا راز ہے یہ سب آج ہم بتانے جارہے ہیں۔

موہرا کی کامیابی پر کچھ لوگوں نے تنقید بھی کی ، ان کا ماننا تھا کہ موہرا اتنی خوبصورت بھی نہیں کہ انہیں مس یونیورس مصر بنادیا جائے ، ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے موہرا سے بھی زیادہ خوبصورت لوگ موجود ہیں لیکن جیسا کے موہرا نے کہا کہ وہ جانتی ہے کہ لوگ اسے پسند نہیں کرتے تاہم وہ ان سب کو ثابت کرکے دکھائی گی وہ ان سب سے بہتر ہے ۔

مس یونیورس مصر موہرا کی بائیوگرافی

نئی مس یونیورس مصر موہرا طنطا وی کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے ، آئے جانتے ہیں کہ موہرا کی بائیو گرافی کیا ہے ، نئی مس یونیورس مصر موہرا اکیس سال قبل مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئیں اور وہی پرورش بھی پائی ہے ، مس کانٹی نینٹل کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں گھوڑے کی پیٹ پر سواری کرنے کا شوق ہے اس کے علاوہ وہ پوری دنیا گھومنا چاہتی ہیں ، موہرا طنطا وی کو گیمنگ کی دنیا سے بھی کافی لگائو ہے ، مہرہ نے بزنس مارکیٹنگ میں ڈگری حاصل کرکھی ہے۔

ماڈل نے نیو گیزا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا

ماڈل نے حال ہی میں نیو گیزا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے ، ان کا ایک فنکارانہ پہلو بھی ہے وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پینٹنگ کے ذریعے جاری کرتی ہیں ، مس مصر دوہزار تئیس مختلف زبانوں پر بھی عبور رکھتی ہیں انہیں انگریزی اور عربی زبانیں بولنا آتی ہیں ،موہرا کا پسندیدہ کھانا کوشاری ہے ، کوشاری ایک روایتی مصری اسٹریٹ فوڈ ہے جو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

سال دوہزار تئیس کے سب سے بڑے مقابلہ حسن مصر میں حصہ لینے والی 84 خواتین میں سے کچھ کی تفصیل درج زیل ہے یہ تمام تفصیل مس یونیورس دوہزار تئیس میں شرکت کرنے والوں نے اپنے بائیو میں دے رکھی تھی ، آخر اس میں کن کن شخصیات نے حصہ لیا تمام نام اور ان سے متعلق مکمل تفصیلات نیچے ملاحظہ کیجئے ۔

تازہ خبریں