بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے
بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا چل بسے، معروف بزنس مین کچھ روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کو دو روز قبل طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں دوران علاج چل بسے۔ بھارت کے ارب پتی تاجر 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے ، رتن ٹاٹا 1991 سے لیکر 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے، اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بے شمارریکارڈ قائم کئے ان کی محنت کی بدولت ٹاٹا گروپ بھی بلندیوں تک جا پہنچا۔

رتن ٹاٹا کا وضاحتی بیان

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں داخلے سے چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے وضاحتی بیان جاری کیا، انہوں نے کہا تھا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کے باعث ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جارہا ہے، روٹین کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر میں نام کمایا، ان کی مقبولیت 1991 میں گاڑیوں اوراسٹیل کی صنعت سے منسلک ہونے پربڑھی ، انہوں نے اپنے گروپ کو وسعت دیتے ہوئے دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ، ان کی قیادت میں ٹاٹا موٹرزنے دنیا کی سستی ترین گاڑی متعارف کرائی۔

رتن ٹاٹا سال 2012 میں گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش

رتن ٹاٹا سال 2012 میں گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش  ہوئے، وہ ٹاٹا سنز، ٹاٹاانڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلزکے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ٹاٹا گروپ میں کام کرنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ لوگ سن کر حیران رہ گئے۔

گروپ میں مجموعی ملازمین کی تعداد  بھی سامنے آگئی، دوہزار انیس کے اعدادو شمار لئے گئے جس کے مطابق مجموعی طور پر سات لاکھ بائیس ہزاردوسواکیاسی ملازمین کام کررہے ہیں۔

ٹاٹا گروپ بھارت میں ملٹی  نیشنل کمپنی

ٹاٹا گروپ  کا شمار ملٹی نیشنل کمپنی میں ہوتا ہے جس کی بنیاد  اٹھارہ سوچھیاسی میں جسمیت جی ٹاٹا نے رکھی تھی ان کا ہیڈ آفس ممبئی میں ہے،  ٹاٹا سنز ملکیت کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں شمارکئے جاتے ہیں ان کے پانچ براعظموں کے سو سے زائد ممالک میں آپریشنز ہیں ۔ اگر ٹاٹا سنز کی کل آمدنی کا تخمینہ لگایا جائے تو دوہزار نو میں ان کے اثاثے ایک سو تیرہ بلین ڈالر تک پہنچ چکے تھے اب دوہزار چوبیس میں اس میں مزید اضافہ ہوچکا ہوگا۔