جیوٹی وی پر سن میرے دل ڈرامہ کا آغاز ۔ نیا ڈرامہ نواکتوبر بروز پیر کی شب نشر کیا گیا، سیونتھ اسکائی انٹرٹینمٹ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے ڈرامہ سیریل روزانہ شام آٹھ بجے نشر کیا جارہا ہے۔
خوبصورت اور منفرد کے ساتھ ذوق کی تسکین کیلئے تشکیل دی گئی معرکۃ الآرا عشق کی حسین داستان نے اپنی پروموشن کی پہلی ہی جھلک سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے قلم سے لکھی گئی تحریر کو حسیب حسن کی ہدایات نے انتہائی دلکش کرداروں کے جذبات کو زباں بخشی ہے۔
نئے ڈرامہ کی کاسٹ میں سید محمد احمد، صبا حمید، اسامہ خان، حرا مانی، امر خان اور شاہ ویر کادوانی کے ہمراہ ساتھی فنکاروں کی جاندار اداکاری نے وہاج علی اور مایا علی کی دلفریب کیمسٹری کو چار چاند لگا دیئے ۔ قمر ناشاد کے لکھے گئے خوبصورت گیت کو نوید ناشاد کی سحر انگیز کمپوزیشن میں فلمایا گیا۔
استاد راحت فتح علی خان نے ڈرامہ میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سیریل کی مقبولیت مزید بڑھا دی، نیا ڈرامہ مروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے تخلیق کیا ، نیا ڈرامہ سن میرے دل سریل روزانہ صرف جیو پردیکھ سکیں گے۔