کبریٰ خان اورگوہررشید کی شادی

کبریٰ خان اورگوہررشید کی شادی
کبریٰ خان اورگوہررشید کی شادی

کبریٰ خان اورگوہررشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کبریٰ خان اور گوہررشید کی شادی کب ہوگی  ، سوشل میڈیا پرنئی بحث چل پڑی
سوشل میڈیا پرکئی دنوں سے دونوں کے درمیان چلنے والی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

کبریٰ اور گوہررشید کی شادی کا اعلان

بلاآخر کبریٰ اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا اعلان کردیا
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید آپس میں قریبی دوست ہیں


دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔
کبریٰ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔
دونوں کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخیں سامنے نہیں آئی ہیں لیکن شادی دوہزارپچیس میں ہی ہوگی اس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں

 وریندرسہواگ اور اہلیہ آرتی اہلاوت میں علیحدگی

 وریندرسہواگ اور اہلیہ آرتی اہلاوت میں علیحدگی
 وریندرسہواگ اور اہلیہ آرتی اہلاوت میں علیحدگی

 وریندرسہواگ اور اہلیہ آرتی اہلاوت میں علیحدگی ہوگئی؟
جی ہاں سوشل میڈیا پردونوں کے درمیان بیس سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا نے فلمی انداز میں دونوں سے متعلق خبریں چلادیں۔

سہواگ اور اہلیہ نے ان فالو کردیا

میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی سہواگ اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔

دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی نے علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں پیدا کردیں۔

ذرائع کے مطابق سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں ۔

بتایا جارہاہے کہ جلد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پرآسکتی ہیں۔

دیوالی کے موقع پر بھی سہواگ نے اپنے بیٹوں اور والدہ کے ساتھ تصاویر شیئرکیں۔

سہواگ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کی جس سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔

 سہواگ 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے

بھارتی میڈیا کے مطابق وریندرسہواگ اور آرتی اہلاوت 2004میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

دونوں کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں جو اپنے والد سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

سہواگ اور آرتی کو بھارت میں مضبوط شادی شدہ جوڑے کے طور پردیکھا جاتا رہا ہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر سہواگ اور آرتی کی جانب سے کوئی رد عمل بھی سامنے نہیں آیا ہے، اس لئے اندیشہ کیا جارہاہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ۔

قدرت کا انتقام، امریکی ریاست غزہ بن گئی

قدرت کا انتقام، امریکی ریاست غزہ بن گئی
قدرت کا انتقام، امریکی ریاست غزہ بن گئی

قدرت کا انتقام، امریکی ریاست غزہ بن گئی۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود خوفناک آگ بجھائی نہ جاسکی، صرف لاس اینجلس میں گیارہ فیصد تک ہی آگ پر قابو پایا جاسکا ماہرین نے بھی آگ پرقابوپانے کیلئے کئی ہفتوں کا وقت دیدیا۔

غیرملکی ادارے کے مطابق تباہ کن آتشزدگی اب تک درجنوں افراد کی جان لے چکی ہے، اس کے علاوہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ

لاس اینجلس کے جنگلات میں سات جون سے لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور ساٹھ طیارے کام کررہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا  کے مطابق ایک ہفتے سے جاری آگ نے چالیس ہزار ایکڑ رقبے  کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ چکے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پچاس ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ، ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔

پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا

پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا
پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا

پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا، بھارتی اداکارہ کوبھگدڑکے باعث شہری کی ہلاکت پرگرفتار کیا گیا تھا۔

معاجرہ کیاہے اور اتنے بڑے سپراسٹار کو کیوں گرفتار کیا گیا وجہ سامنے آگئی۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اسٹار الوارجن کو  گزشتہ روز بھگدڑ سے خاتون کی ہلاکت پر گرفتار کیا گیا۔


کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

تلنگانہ کی عدالت نے سپر اسٹار کو 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

عدالت نے چار ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی لیکن رہائی کے روبکار دیر سے جاری ہونے پر انہیں رات جیل میں ہی گزارنی پڑی۔ تاہم آج صبح الوارجن کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب سے الوارجن کی گرفتاری پر ان کے مداح بھی میدان میں آگئے، آج صبح سپراسٹار کے مداح نے جیل کے باہر الوارجن کی رہائی کا مطالبہ  کیا۔

مطالبہ پورا نہ ہونے پرخود سوزکی بھی کوشش کی۔  پولیس نے موقع پرپہنچ کربچا لیا اور پچیس سالہ چنچال گڈا کو سینٹرل جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

پاکستان میں برفباری کا نیا الرٹ جاری

پاکستان میں برفباری کا نیا الرٹ جاری ، پاکستان میں رواں سیزن کتنی برف پڑیگی؟ محکمہ موسمیات نے خطرے  کی گھنٹی بجادی۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خوشک رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش ہوگی، لیکن سب سے زیادہ سردی کہاں اور کب پڑے گی، نیا الرٹ جاری کردیا گیا۔

گلگت بلتستان میں برفباری

گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ہے، بالائی خیرپختونخوا میں بھی بارش اور برفباری ہوگی۔

کوہستان، چترال ، دیر ، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

سوات، شانگلہ، دیر، چترال، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد

اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا

۔مری ، گلیات اور گرد ونواح میں چند مقامات پربارش متوقع ہے۔ اسی طرح ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یارخان اور بہاولپور میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں بھی دھند کا راج برقرار ہے گا۔

جنوبی کوریا میں مارشل لاکے خلاف احتجاج

جنوبی کوریا میں مارشل لاکے خلاف احتجاج
جنوبی کوریا میں مارشل لاکے خلاف احتجاج

جنوبی کوریا میں مارشل لاکے خلاف احتجاج شروع .

جنوبی کورین صدر کی جانب سے مارشل لا کے نفاذ کے اعلان پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
یون سک یول نے قوم سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی ریاست مخالفت سرگرمیوں کے باعث مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیرآئینی قرار دیدیا۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ کے داخلی راستے بندکردئیے گئے تھے

جنہیں عوام نے روند ڈالا اور اراکین پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔
اراکین پارلیمنٹ نے مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے 300 کے مقابلے 190 اراکین پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔
ووٹنگ کے بعد جنوربی کوریا کے صدر کے اقدامات کالعدم قرار دیدئے گئے.

اپوزیشن لیڈر نے واضح کردیا صدر مملکت یا فوجی حکام کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں۔

جنوبی کوریا کے اداکار پارک من انتقال کرگئے

جنوبی کوریا کے اداکار پارک من انتقال کرگئے
جنوبی کوریا کے اداکار پارک من انتقال کرگئے

جنوبی کوریا کے اداکار پارک من انتقال کرگئے، ایک طرف جنوبی کوریا میں مارشل لا لگ گیا تو دوسری طرف بتیس سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
کورین میڈیا کے مطابق پارک من کا انتقال انتیس نومبر کو چین میں ہوا جس کی تصدیق ان کی تشہری ایجنسی کی تھی۔ میڈیا پرجاری رپورٹس میں بتایا گیا کہ پارک من جائے مہینے بھر کے دورے پرچین آئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ادکار کی میت جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول منتقل کردی گئی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔  کورین اداکار کے انتقال کی خبر پرانڈسٹری میں سوگ چھا گیا، معروف اداکاروں نے پارک کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

واٹس ایپ کا تصویرکو جدید بنانے کا نیا فیچر

واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیاری کے قریب
واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیاری کے قریب

واٹس ایپ کا تصویرکو جدید بنانے کا نیا فیچر آگیا، جی اگر آپ اپنی تصویر کو مزید خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو اس نئے فیچر کو ضرور استعمال کریں گے۔ حال ہی میں واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پرمبنی نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا جو منفرد پروفائل فوٹوتیار کرکے دے گا ۔
میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا کہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، جس میں میٹا اے آئی کے امیجن اسسٹنٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔ واٹس کہ اس منفرد فیچر سے امیجن کے ذریعے اے آئی پرمبنی کوئی بھی تصویربنانا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے، بس پروفائل فوٹوپرجائیں اس کو مزید جدید بنالیں۔

جیسے جیسے اے آئی آپ کو ہدایت دے ویسا ویسا کریں اور اپنے پروفائل کو غیر معمولی بنا کرسب کو حیران کردیں۔ واٹس اپ کے اے آئی اسسٹنٹ کی بنائی گئی تصویر دیکھنے والوں کیلئے بڑی تبدیلی لیکر سامنے آئے گی اے آئی ٹیکنالوجی آپ کی ہدایات کے مطابق کسی بھی تصویر کو منفرد بنانے کا ہنر رکھتی ہے۔

واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیار

واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیاری کے قریب
واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیاری کے قریب

واٹس ایپ کسٹم لسٹ فیچرتیاری کے قریب، میٹا کے ماتحت کام کرنے والے واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے کسٹم لسٹ فیچر پر کام تیز کردیا تاکہ صارفین کو مستقبل کی اپ ڈیٹ کے لیے زیادہ موثر انتظام کے لیے چیٹس کو فلٹر کرنے کی اجازت مل جائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بات قابل فکرہے کہ یہ فیچر زیادہ مطابقت پذیر تجربے کو یقینی بناتے ہیں جو موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوسکیں۔
دریں اثنا نئے فیچر سے صارفین کو مستقبل میں کسی بھی وقت ذاتی نوعیت کے چیٹ فلٹرز تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
صارفین اپنی مرضی کی فہرستیں ترتیب دے کر مخصوص چیٹس کو تیزی سے تلاش کرپائیں گے ،خواہ وہ دوستوں، خاندان یا دیگر ذاتی رابطوں کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔
موبائل ایپ پر بنائی گئی کوئی بھی فہرست اس خصوصیت کی مدد سے خود بخود واٹس ایپ ویب کے ساتھ منسلک ہو جائے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صارف کے فلٹرز فعال ہیں چاہے وہ اپنی خود کی چیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔

روبلوکس گیم پلے اسٹیشن کی ھوم

روبلوکس گیم پلے اسٹیشن کی ھوم
روبلوکس گیم پلے اسٹیشن کی ھوم

روبلوکس گیم پلے اسٹیشن کی ھوم ، اب پی ایس فور اور پی ایس فائیو کے مالکان اپنے ہوم کنسولز پر گیم کھیل سکیں گے۔   روبلوکس ڈویلپرز کانفرنس میں روبلوکس نے  مقبول ترین گیمنگ ایپ  متعارف کردی  جبکہ سونی ستمبر کے اسٹیٹ آف پلے کے دوران کمپنی نے گیم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی تھی ، اگر آپ روبلوکس پی ایس فور اور پی ایس فائیو لانچ کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتے ہیں تو براہ کرم یہاں رکیں، اس بلاگ میں ہم آپ کو وہ سب کچھ بتانے جا رہے ہیں جن میں یہ کب ریلیز ہوئی، اس کی خصوصیات، گیم پلے اور کہانی کی تفصیلات۔ اس میں اور بہت سی دوسری تبدیلیاں ہیں جو ہم آج بتانے جا رہے ہیں۔

روبلوکس پی ایس فائیو پر لانچ

دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم روبلوکس بلاآخر پی ایس فائیو پر لانچ کردیا گای  اب ہر کوئی آن لائن روبلوکس گیم گھر بیٹھے کھیل سکیں گے ، آخر روبلوکس کو پلے اسٹیشن پرکیوں لایا جارہا ہے اور اسے لوگ پسند کریں گے یا نہیں ، یہ سوالات بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی

روبلوکس کے پلے اسٹیشن کا وزن کم

روبلوکس پہلے سے ہی پی سی، میک، آئی او ایس، اینڈرائیڈ، اور ایکس بکس سمیت پلیٹ فارمز کے ایک گروپ پر موجود ہے، لیکن سونی کے کنسولز کے لیے سپورٹ کی کمی نے روبلوکس کے لائن اپ میں ایک قابل ذکر سوراخ کی طرح محسوس کیا ہے۔ کچھ اشارے ملے ہیں کہ پلے اسٹیشن کا ورژن کام کر رہا ہے، حالانکہ 2022 کی ملازمت کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ روبلوکس ایک پلے اسٹیشن انجینئر کی خدمات حاصل کر رہا ہے، اور سی ای او ڈیوڈ باسزکی نے اگست کی آمدنی کال پر اشارہ کیا کہ کمپنی ایپ لانے پر غور کر رہی ہے۔ پلے اسٹیشن اور نینٹینڈو سوئچ پرہو۔

روبلوکس کے کھلاڑی لاگ ان کرسکیں گے

روبلوکس وعدہ کرتا ہے کہ پلے اسٹیشن کے کھلاڑی "روبلوکس کے تجربات کے مکمل کیٹلاگ” تک رسائی حاصل کر سکیں گے، لہذا ایسا لگتا ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکیں گے اور PS4 اور PS5 پر ایپ دستیاب ہونے کے بعد اپنے پسندیدہ تجربات میں سیدھے کود سکیں گے۔ ہم نے کمپنی سے ممکنہ سوئچ لانچ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ روبلوکس دنیا بھر میں کہیں بھی تمام آلات پر ہو۔ اس وقت، ہمارے پاس فی الحال نینٹینڈو سوئچ پر روبلوکس کو دستیاب کرنے کا کوئی قریبی منصوبہ نہیں ہے، "ترجمان رومن سکوراٹووسکی نے دی ورج کو ایک بیان میں کہا۔ تاہم، آر ڈی سی میں اسٹیج پر، باسزکی نے بہت زیادہ چھیڑا کہ روبلوکس مزید جگہوں پر پھیلے گا: "رکھتے رہیں، کیونکہ آنے والے مزید پلیٹ فارمز ہیں۔”

روبلوکس ایپ جلد دستیاب ہوگی

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ میٹا کویسٹ روبلوکس ایپ ستمبر کے آخر میں "بڑے پیمانے پر دستیاب” ہوگی۔ روبلوکس نے جولائی میں کویسٹ ایپ کا ایک کھلا بیٹا جاری کیا، اور اس لانچ کے بعد پہلے پانچ دنوں میں اسے دس لاکھ سے زیادہ انسٹال ہو گئے۔ Xbox ایپ میں اپ گریڈ بھی آ رہے ہیں، بشمول صارف کا بہتر تجربہ اور بار بار اپ ڈیٹس کا وعدہ ہے۔

روبلوکس پلے اسٹیشن پرکب ریلیز ہوگا ؟

روبلوکس انتظامیہ نے اس گیم کو پلے اسٹیشن پرمتعارف کرانے کی تاریخ دس اکتوبر رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ اس گیم کو پی ایس پر کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں ، روبلوکس پی ایس فور اور پی ایس فائیو ریلیز کا وقت قریب پہنچ گیا، لانچ کی تاریخ کا انتظار اب ختم ہوگیا۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ روبلوکس اب تک پلے اسٹیشن پرکیوں نہیں آیا، انتہائی مقبول آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم آخر پی ایس فور اورفائیو پر آپنا آغاز کرنے جارہا ہے ، پلے اسٹیشن شائقین نے الٹی گنتی شروع کردی اور وہ بے صبری سے روبلوکس کے پلے اسٹیشن فور اور فائیو پرآنے کا انتظار کررہے ہیں جو اب جلد اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے اور یہ دس اکتوبر چھ بجے کے آس پاس لانچ کیا جائے گا۔

روبلوکس کو مفت ڈائون لوڈ کریں

گیمنگ کی دنیا کے لوگوں کیلئے ایک خوشی کی بات یہ ہے کہ روبلوکس گیم کو مفت ڈائون لوڈ کرکے باآسانی کھیلا جاسکتا ہے جسے آپ کے اوتارکو اپ گریڈ کرنے اور کچھ گیمز کی ادائیگی کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، حالانکہ روباکس نامی ایک گیمنگ کرنسی ہے جسے کسی بھی چیز کی خریداری کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، یہ کرنسی آپ اپنے کریڈٹ یا بینک کارڈ کے ذریعے رقم کی ادائیگی کرکے بھی خرید سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ پرائیویٹ سروسز خریدنے کےلئے روبکس کا استعمال کرسکتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی روبکس بھیج سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ساتھ روبلوکس گیم کھیل سکیں۔

روبلوکس عالمی پلیٹ فارم قرار

ڈویلپرز نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ روبلوکس ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں لاکھوں لوگ ہر روز ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف گیم کھیلتے ہیں بلکہ ایک تھری ڈی دنیا میں بھی داخل ہوجاتے ہیں جہاں آپ کر ہرچیز گھومتی دکھائی دیتی ہے ، یہ ان مقبول گیموں میں سے ایک ہے جہاں مشترکہ طور پرلوگ ایک ہی پلیٹ فارم پرجمع ہوتے ہیں اور اپنی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہرکرتے ہیں اور مشکل ترین گیم کے چینجز کو مکمل کرتے ہیں۔

روبلوکس کے ڈائریکٹرکا بیان

روبلوکس کے سینئر ڈائریکٹر تھائی بوئی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ روبلوکس گیم منگل دس اکتوبر کو پلے اسٹیشن پر ریلیز کیا جائے گا، یہ کہا جارہا ہے کہ پلے اسٹیشن اسٹور عام طور پر صبح دس ججے سے دوپہر دو بجے یا اس کے درمیان اپ ڈیٹ ہوتا ہے لہذا ہم توقع کررہے ہیں کہ روبلوس تقریباََ بارہ بجے لانچ کیا جائےگا۔

ایک بات غور طلب ہے کہ روبلوکس کے ڈائریکٹر کی جانب سے دی گئی تاریخ اور وقت حتمی نہیں ہے کیونکہ پلے اسٹیشن اسٹور عام پر کبھی بھی اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے اس کی بنیاد پرمحض ایک اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، اگر روبلوکس ہمارے پیش گوئی کردہ ٹائم فریم کے دوران پلے اسٹیشن پرنہیں آتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ پلے اسٹیشن سوشل اکاونٹس پر نظر رکھیں ، اگر ان میں سے کسی ایک طرف سے کوئی آفیشل وقت دیا جاتا تو ہم اپ ڈیٹ کردیں گے۔

روبلوکس 2006 میں کمپویٹرپرآیا

روبلوکس گیم کمپیوٹرپرپہلی مرتبہ دوہزار چھ میں شروع کیا گیا تھا تب سے یہ اب تک کے سب سے بڑے گیمز میں سے ایک بن کرسامنے آیا ہے اگر سال دوہزار بائیس کا موازنہ کیا جائے تو اسی سال ہرماہ تقریبا ایک سو چونسٹھ ملین صارفین اس میں شرکت دکھائی دیے، یہ گیم ایکس باکس ون پر دوہزار پندرہ میں شروع ہوا تھا ل یکن اس نے کبھی اپنا راستہ نہیں بنایا، روبلوکس پہلی بار لانچ ہونے کے سترہ سال بعد پلے اسٹیشن پرلایا جارہا ہے جو جلد پی ایس فور اور پی ایس فائیو کے ذریعہ اسی ہفتے میں دستیاب ہوجائے گا۔

روبلوکس آن لائن ملٹی پلیئر گیم قرار

روبلوکس ایک آن لائن ملٹی پلیئر گیم ہے جو ایم ایم او اور گیم تخلیق پلیٹ فارم کے طور پربڑھتا جارہا ہے۔ صارفین دوسرے صارفین کو خریدنے یا کھیلنے کے لیے اپنی چیزیں، کھالیں اور گیمز خود تخلیق کر سکتے ہیں۔ روبلوکس میں شائقین کے تیار کردہ کچھ گیمز دیگر گیمز جیسے کاؤنٹر اسٹرائیک اور ہمارے درمیان تفریح ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ کمپنیوں نے بھی دیگر گیمز کو فروغ دینے کےلئے روبلوکس گیم لیا ہے جس مثال سیگا ، سونک ، سونک اسپیڈ جیسے گیم ہیں جنہیں باقاعدہ لائسنس دیا گیا جو روبلوکس میں گیمز تیار کررہے ہیں۔

روبلوکس کا فورٹنائٹ گیم سے موازنہ

روبلوکس کا موازنہ کرنے کے لیے قریب ترین گیم دراصل فورٹناائٹ ہے، جو بظاہر روبلوکس کی کتاب کا ایک صفحہ غیر حقیقی ایڈیٹر فار فورٹناائٹ کے ساتھ لے رہی ہے اور فورٹناائٹ کو صارفین کے لیے گیمز تیار کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فورٹناائٹ کی طرح، روبلوکس نے گیم کے اندر ایونٹس اور کنسرٹس کی میزبانی کی ہے۔۔

تازہ خبریں