جنوبی کوریا میں مارشل لاکے خلاف احتجاج شروع .
جنوبی کورین صدر کی جانب سے مارشل لا کے نفاذ کے اعلان پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔
یون سک یول نے قوم سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی ریاست مخالفت سرگرمیوں کے باعث مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیرآئینی قرار دیدیا۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ کے داخلی راستے بندکردئیے گئے تھے
جنہیں عوام نے روند ڈالا اور اراکین پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔
اراکین پارلیمنٹ نے مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے 300 کے مقابلے 190 اراکین پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔
ووٹنگ کے بعد جنوربی کوریا کے صدر کے اقدامات کالعدم قرار دیدئے گئے.
اپوزیشن لیڈر نے واضح کردیا صدر مملکت یا فوجی حکام کے احکامات کی کوئی اہمیت نہیں۔