واٹس ایپ کا تصویرکو جدید بنانے کا نیا فیچر آگیا، جی اگر آپ اپنی تصویر کو مزید خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو اس نئے فیچر کو ضرور استعمال کریں گے۔ حال ہی میں واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پرمبنی نئے فیچر کا اضافہ کردیا گیا جو منفرد پروفائل فوٹوتیار کرکے دے گا ۔
میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا کہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، جس میں میٹا اے آئی کے امیجن اسسٹنٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔ واٹس کہ اس منفرد فیچر سے امیجن کے ذریعے اے آئی پرمبنی کوئی بھی تصویربنانا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے، بس پروفائل فوٹوپرجائیں اس کو مزید جدید بنالیں۔
جیسے جیسے اے آئی آپ کو ہدایت دے ویسا ویسا کریں اور اپنے پروفائل کو غیر معمولی بنا کرسب کو حیران کردیں۔ واٹس اپ کے اے آئی اسسٹنٹ کی بنائی گئی تصویر دیکھنے والوں کیلئے بڑی تبدیلی لیکر سامنے آئے گی اے آئی ٹیکنالوجی آپ کی ہدایات کے مطابق کسی بھی تصویر کو منفرد بنانے کا ہنر رکھتی ہے۔