جنوبی کوریا کے اداکار پارک من انتقال کرگئے، ایک طرف جنوبی کوریا میں مارشل لا لگ گیا تو دوسری طرف بتیس سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
کورین میڈیا کے مطابق پارک من کا انتقال انتیس نومبر کو چین میں ہوا جس کی تصدیق ان کی تشہری ایجنسی کی تھی۔ میڈیا پرجاری رپورٹس میں بتایا گیا کہ پارک من جائے مہینے بھر کے دورے پرچین آئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ادکار کی میت جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول منتقل کردی گئی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ کورین اداکار کے انتقال کی خبر پرانڈسٹری میں سوگ چھا گیا، معروف اداکاروں نے پارک کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔