پاکستان میں برفباری کا نیا الرٹ جاری ، پاکستان میں رواں سیزن کتنی برف پڑیگی؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خوشک رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش ہوگی، لیکن سب سے زیادہ سردی کہاں اور کب پڑے گی، نیا الرٹ جاری کردیا گیا۔
گلگت بلتستان میں برفباری
گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ہے، بالائی خیرپختونخوا میں بھی بارش اور برفباری ہوگی۔
کوہستان، چترال ، دیر ، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی صورتحال سے آگاہ کردیا۔
سوات، شانگلہ، دیر، چترال، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد
اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا
۔مری ، گلیات اور گرد ونواح میں چند مقامات پربارش متوقع ہے۔ اسی طرح ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یارخان اور بہاولپور میں دھند رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں بھی دھند کا راج برقرار ہے گا۔