حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج
حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج ، ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس نے متعدد بچوں کی حالت غیر کردی ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خورشید ٹاؤن ہالا ناکہ سے 13 بچے سول اسپتال لائے گئے، زہریلی گیس سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

متاثرہ بچوں کی عمریں4سے12سال تک ہیں

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، تمام بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا زاہد کھمیٹیو کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ کا کلورین گیس سلنڈر لیک ہوا، کسی نے کلورین گیس سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کی، گیس سلنڈر سے ہونے والی لیکیج کو بند کردیا گیاہے ۔

حیدرآباد میں پرساربیماری سے 7 بچے دم توڑ گئے

پانچ اپریل دوہزار سولہ کو بھی حیدرآباد میں پراسراربیماریاں پھوٹ گئیں تھیں جس کی زد میں آکر 7 کمسن بچے دم توڑ گئے تھے،  واقعہ کا  محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے بیماری میں مبتلا درجنوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بچے غذائی قلت کے ساتھ ساتھ خسرے کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ لطیف آباد کے علاقے گلستان سرمست کے نزدیک واقع گاؤں اللہ بخش بروہی میں پراسرار بیماری میں مبتلا 7 کمسن بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 2 سے 8 سال تک بتائی جاتی ہیں۔

خصوصی ٹیم کا متاثرہ گاؤں کا دورہ

دیہاتیوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 4 سالہ سلیم ولد محمد عمر، 2 سالہ شہزادی بنت محمد علی، 6 سالہ زبیر ولد علی اکبر، 8 سالہ جانی ولد دین محمد شیخ، 4 سالہ شہزادی بنت وزیر شیخ، 2 سالہ مصطفیٰ ولد وزیر شیخ اور 3 سالہ پری بنت جمعہ شامل ہیں، محکمہ صحت کو اطلاع دی گئی تو خصوصی ٹیم نے متاثرہ گاؤں پہنچ کر دیگر بیمار بچوں کا چیک اپ کرنے کے بعد بچوں کو گورنمنٹ اسپتال کوہسار منتقل کرا دیا جہاں ان کا فوری علاج شروع کر دیا گیا ہے۔