پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج

پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج
پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج

پاکستان میں عالمی میری ٹائم ڈے آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے تحت سمندری آلودگی کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔۔ سمندری حدود کی حفاظت بھی اس کا ایک اہم پہلو ہے ۔ عالمی میری ٹائم ڈے ہر سال 26 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سمندری وسائل کے بھرپور استعمال سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

جہازوں سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام

یہ دن جہازوں سے پھیلنے والی آلودگی کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی کنونشن مارپول (ایم پی آر اے او ایل) کی پچاسویں سالگرہ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ سمندری تجارت کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس سے سمندر کے قدرتی ماحول کو ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے طریقوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے گرم پانی کے سمندر، ایک اہم ساحلی پٹی اور وسیع ’’خصوصی معاشی زون‘‘ سے نوازا ہے۔ جو سمندری حیات اور مادی وسائل سے مالا مال ہے۔

گوادربندرگاہ کی ترقی

پاکستان میں تمام تر سمندری تجارت کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ گوادر بندرگاہ کی ترقی بھی حکومت کی ترجیحات میں سے ہے۔ پاکستانی سمندر کو لاحق مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹتے ہوئے سمندری وسائل کے بھرپور استعمال اور ا سکی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پاکستان نیوی اپنا ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔