وریندرسہواگ اور اہلیہ آرتی اہلاوت میں علیحدگی ہوگئی؟
جی ہاں سوشل میڈیا پردونوں کے درمیان بیس سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا نے فلمی انداز میں دونوں سے متعلق خبریں چلادیں۔
سہواگ اور اہلیہ نے ان فالو کردیا
میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی سہواگ اور ان کی اہلیہ نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا۔
دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی نے علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں پیدا کردیں۔
ذرائع کے مطابق سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ جلد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پرآسکتی ہیں۔
دیوالی کے موقع پر بھی سہواگ نے اپنے بیٹوں اور والدہ کے ساتھ تصاویر شیئرکیں۔
سہواگ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کی جس سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت مل رہی ہے۔
سہواگ 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے
بھارتی میڈیا کے مطابق وریندرسہواگ اور آرتی اہلاوت 2004میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔
دونوں کے دو بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں جو اپنے والد سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔
سہواگ اور آرتی کو بھارت میں مضبوط شادی شدہ جوڑے کے طور پردیکھا جاتا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر سہواگ اور آرتی کی جانب سے کوئی رد عمل بھی سامنے نہیں آیا ہے، اس لئے اندیشہ کیا جارہاہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ۔