فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردئے گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بل پرباقاعدہ دستخط کردئیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے معذور افراد کو منتقل کردیا گیا جس سے ان خصوصی افراد کو مزید طاقت ملے گی، معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ادارہ اب معذور افراد کی بہتر خدمت کیلئے نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کرسکے گا اس سے خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی