پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا

پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا
پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا

پاکستان کو بابر اعظم کی جگہ نیا بیٹر مل گیا، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی بیٹر نے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی اس طرح یہ پاکستان کے 13 ویں بلے باز بن کر سامنے آئے۔

کامران غلام نے اپنی سنچری کا آغاز ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران غلام بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں لائے گئے ہیں۔
کامران غلام سے قبل ڈیبو ٹیسٹ میں کئی پاکستانی سنچری بنا چکے ہیں جن میں خالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر شامل ہیں۔
کامران غلام سے قبل ڈیبیو کرنے والے یاسرحمید نے بھی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کا نام اونچا کیا تھا۔ یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچرے بنانے والے بیٹرز قرار پائے۔

اسی طرح فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں میزبان ممالک کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بنائی گئیں تھیں۔ کامران غلام نے مجموعی طور پر118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

بابراعظم کی انسٹاگرام پراسٹوری

قومی کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔  بابر اعظم نے انسٹا گرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جب کہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ بابر اعظم نے کامران غلام کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کامران، آپ بہت اچھا کھیلے’۔