قدرت کا انتقام، امریکی ریاست غزہ بن گئی۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود خوفناک آگ بجھائی نہ جاسکی، صرف لاس اینجلس میں گیارہ فیصد تک ہی آگ پر قابو پایا جاسکا ماہرین نے بھی آگ پرقابوپانے کیلئے کئی ہفتوں کا وقت دیدیا۔
غیرملکی ادارے کے مطابق تباہ کن آتشزدگی اب تک درجنوں افراد کی جان لے چکی ہے، اس کے علاوہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔
لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ
لاس اینجلس کے جنگلات میں سات جون سے لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے ہزاروں فائر فائٹرز، سیکڑوں فائر انجن، واٹر ٹینکر اور ساٹھ طیارے کام کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے سے جاری آگ نے چالیس ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا، ڈیڑھ لاکھ افراد شہر چھوڑ چکے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پچاس ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ، ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی جاری ہیں۔