اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی

اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی
اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی

اداکار عمرشہزاد نے شادی کرلی، پاکستانی ماڈل نے مکہ مکرمہ میں نکاح کیا۔
اداکار کی نئی نویلی دلہن کون، سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں گردش کرتی رہیں۔
تاہم پاکستانی اداکار عمر شہزاد نے نکاح کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئرکی۔
اداکار نے اہلیہ کا چہرا چھپایا ہوا تھا تاہم خود دلہن نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر
کردی۔
گزشتہ دنوں عمر شہزاد نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی تھی۔
جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے تھے۔
اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا۔
جس پرمداح بھی حیران رہ گئے اور پھر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا پرعمر شہزاد کے شادی کے بعد لڑکے لڑکیاں دلہن کی تلا ش میں لگ گئے۔
تاہم لوگوں کی بے چینی تب ختم ہوئی جب دلہن خود سامنے آگئی۔
جی ہاں معروف انفلوئنسرشانزے نے عمر شہزاد کے ساتھ نکاح کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹا گرام پرشانزے کے سات سے زائد فالوورز ہیں۔
شانزے لودھی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعمر شہزاد سے شادی کی تصدیق کی ہے ۔