ممبئی قاتلہ حملے میں بھارتی سیاستدان جاں بحق ہوگئے، باندرہ میں رام مندر کے قریب فائرنگ سے بابا صدیقی زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں مہارشٹر کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حملہ کرنے والے تین افراد تھے جن میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی سیاستدان کو بیٹے کے دفترکے باہرنشانہ بنایا
بھارتی سیاستدان کو ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا، شاپ شوٹر نے گاڑی میں بیٹھے بابا صدیقی پر نشانہ لگایا جوکامیاب رہا، گرفتار دونوں ملزمان کو پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ، گرفتارملزمان میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور دوسرے کا ہریانہ سے ہے جبکہ تیسرا فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
بابا صدیقی کی موت کی تصدیق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کی، بتایا کہ بابا صدیقی کو تین گولیاں لگیں تھیں اور بدقسمتی سے ہم انہیں بچا نہیں پائے، انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
سنجے دت لواحقین سے ملنے پہنچے
بھارتی وزیر کے انتقال کی اطلاع ملنے پرسب سے پہلے بالی ووڈ اداکار سنجے دت لواحقین سے ملنے پہنچے اور تعزیت کی، اس کے علاوہ سلمان خان بھی صبح سویرے بابا صدیقی کے گھر پہنچے ، مرحوم نے رواں سال ہی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کرنیشنلسٹ کانگریس پارٹی مین شمولیت اختیارکی تھی۔
بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما رال گاندھی سمیت دیگر سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، بابا صدیقی بالی ووڈ میں ایک اہم پہچان رکھتے تھے ، ان کی بڑے اداکاروں سے دوستی تھی، وہ ماہ رمضان کے دوران اپنی بڑی افطار پارٹیوں کیلئے مشہور تھے۔