خان کی محبت میں ٹک ٹاکر کو جیل

خان-کی-محبت-نےٹک-ٹاکر-کو-جیل-پہنچا-دیا
خان کی محبت میں ٹک ٹاکر کو جیل

عمران خان کی محبت نے معروف ٹک ٹاکر کو جیل پہنچا دیا، پاکستانی ٹک ٹاکرندیم نانی والا کو لاہورپولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبرپلیٹ لگارکھی تھی، ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کےقریب ناکے پرچیکنگ کی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی، پولیس نے موقع پرہی گرفتارکرلیا۔

ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یاد رہے کہ ستمبر دوہزاربائیس میں بھی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جاچکا تھا، یوٹیوبر احمد علی کو اغواء کر کے اس پر تشدد کرنے والے معروف ٹک ٹاکر ندیم ننی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیاتھا، سیالکوٹ پولیس کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ’ننی والا‘ اور اس کے ساتھیوں نے یوٹیوبر احمد علی کو اغواء کیا اور اسے گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا ۔

نانی والا کی مہنگی گاڑیاں

قبل ازیں ندیم نانی والا ٹک ٹاک پر مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے اور اپنی دولت کی نمائش کرنے سے مشہور ہیں، وہ اکثر اوقات آئی فون بانٹنے کے دعوے بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

نانی والا کی بائیٹ ڈینس  

خیال رہے کہ ندیم نانی والا دوہزار سترہ میں بائیٹ ڈینس کی جانب سے متعارف کرائی گئی تھی، جو اب دنیا بھر کی مقبول ترین ایپ بن چکی ہے، اس ایپ پر دنیا کے ہرکونے سے ویڈیو اپ لوڈ کی جاتی ہے، اس ایپ پر پاکستانی بھی کسے سے پیچھے نہیں رہے، جنہوں نے اپنی ویڈیوز کے ذریعےبڑے بڑے فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔