گووندا اور اہلیہ میں طلاق ہوگئی یا نہیں، حقیقت سامنے آگئی۔
بالی ووڈ میں شادی کے برسوں بعد طلاق کی خبریں عام ہونے لگیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹارگووندا اور اہلیہ سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
علیحدگی کی وجہ گووندا کا میراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا ہے۔
شادی کے 37 سال بعدعلیحدگی
شادی کے 37 سال بعد جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر فیملی وکیل کا موقف سامنے آگیا۔
وکیل نے گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلق بتایا گیا۔
سوشل میڈیا پرگووندا اور میراٹھی اداکارہ کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔
ارتی کی تردید
گووندا کی بھانجی اداکارہ ارتی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی۔
ادھر گووندا کے وکیل نے معاملے کی حقیقت بتادی۔
گووندا کے وکیل نے بتایا کہ چھ ماہ قبل گووندا اور اہلیہ سنیتا کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے۔
جس کے باعث سنیتا نے علیحدگی کیلئے درخواست دی تھی۔ تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
ممبرپارلیمنٹ بننے پرگووندا نے علیحدہ بنگلہ لیا تھا جو گھر کے بلکل سامنے ہے۔ تاہم اب دونوں ساتھ رہ رہے ہیں۔
گووندا اور سنیتا کی شادی کو تقریبا سینتیس برس ہوچکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے۔
گووندا نے سنیتا سے 1987 میں شادی کی
گووندا نے سنیتا سے 1987 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد ہی گووندا انڈسٹری میں مشکلات سے دوچار رہے اور اپنی شناخت بنانے کی جستجو میں لگ گئے تھے۔