عماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ میں طلاق

عماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ میں طلاق
عماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ میں طلاق

عماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ میں طلاق ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم پر بے وفائی کا الزام لگ گیا۔
سوشل میڈیا پرجاری خبروں کے مطابق عماد اپنی ہی افغانی وکیل کے ساتھ گھومتے دکھائی دئیے جس کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ادھر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کا صبر بھی جواب دے گیا۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا پر عماد سے متعلق جذباتی پیغام شیئرکیا۔
پوسٹ میں آنے والے نئے مہمان سے متعلق لکھا کہ میں نے آپ کو نوماہ تک خود اٹھایا۔
اللہ مجھے آگے کے سفر کیلئے مز ید طاقت عطا فرمائے۔

ادھر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بھی انسٹا گرام سے عماد کا نام ہٹادیا۔
اور اپنا سوشل میڈیا بائیو بھی تبدیل کیا، عماد کی بیوی ہونے کے حوالے کو ہٹاتے ہوئے اور خود کو "ماما ٹو عنایہ عماد اور ریان عماد” کے طور پر درج کیا۔
جس سے ایسا لگتاہے کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ کے درمیان علحیدگی ہونے جارہی ہے۔
عماد اور ثانیہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
سوشل میڈیا پر عماد وسیم سے زیادہ ان کی اہلیہ کی حمایت میں پیغامات آرہے ہیں۔
کیونکہ ابھی تک عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی کے الزامات کی بھی کوئی تردید سامنے نہیں آئی۔۔

عماد وسیم نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔ لیکن پاکستان سپرلیگ میں جیسی عالمی لیگز میں وہ سرگرم ہیں۔