پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا

پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا
پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا

پشپا ٹو کے ہیرو الوارجن جیل سے رہا، بھارتی اداکارہ کوبھگدڑکے باعث شہری کی ہلاکت پرگرفتار کیا گیا تھا۔

معاجرہ کیاہے اور اتنے بڑے سپراسٹار کو کیوں گرفتار کیا گیا وجہ سامنے آگئی۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اسٹار الوارجن کو  گزشتہ روز بھگدڑ سے خاتون کی ہلاکت پر گرفتار کیا گیا۔


کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

تلنگانہ کی عدالت نے سپر اسٹار کو 50 ہزار بھارتی روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا

عدالت نے چار ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی لیکن رہائی کے روبکار دیر سے جاری ہونے پر انہیں رات جیل میں ہی گزارنی پڑی۔ تاہم آج صبح الوارجن کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

دوسری جانب سے الوارجن کی گرفتاری پر ان کے مداح بھی میدان میں آگئے، آج صبح سپراسٹار کے مداح نے جیل کے باہر الوارجن کی رہائی کا مطالبہ  کیا۔

مطالبہ پورا نہ ہونے پرخود سوزکی بھی کوشش کی۔  پولیس نے موقع پرپہنچ کربچا لیا اور پچیس سالہ چنچال گڈا کو سینٹرل جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا۔