ماورا امیر ہوگئی

ماورا امیر ہوگئی
ماورا امیر ہوگئی

ماورا امیر ہوگئی، سوشل میڈیا اس ہیش ٹیگ نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی لیکن یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ماوراحسین کی اپنے دوست امیرگیلانی سے اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ’ماورا امیر ہوگئی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

جو ٹوئیٹر پرٹرینڈ کرتا رہا ۔ ماورا حسین کی شادی کی تصاویر روزانہ کی بناد پرسامنے آرہی ہیں۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ماورا کے چرچے ہیں
یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیرگیلانی کی شادی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پرتہکہ مچارہی ہیں۔

ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئیٹر پرماورا کی ویڈیووائرل ہوگئی، جس نے ماورا پرویڈیو بنائی وہ ٹرینڈنگ میں آگیا۔


چھوٹے چھوٹے یوزر بھی خوب ویوز اور فالوورز جمع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ویڈیو ٹرینڈنگ میں جانے کی بڑی وجہ انڈین ہیں جو ماورا کو پسند کرتے ہیں اور تمام ویڈیوز بھارت میں دیکھی جارہی ہیں، اسی لئے ماورا کی شادی نے سب کو خوش کردیا۔
ماورا نے شادی جوملبوسات پہنے ان کی قیمت نے مداحوں کو بھی چونکاکر رکھ دیا، ماورا حسین نے نکاح والے دن لہنگا پہنچا جس کی قیمت 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے تھی
اسی طرح اداکارہ کی شیندی کا جوڑا بھی 19 لاکھ 95 ہزار روپے کا تھا۔
یعنی صرف شادی کے دو دنوں میں ماورا نے 40 لاکھ کے لگ بھگ کپڑے پہنچے
ماورا حسین نے منگنی کے بجائے براہ راست نکاح سے کیا
دونوں کا نکاح پانچ فروری کو امیر گیلانی کےساتھ لاہور کے شاہی قلعہ میں ہوا ۔ جس کا فوٹوشوٹ بھی مداحوں کو بھاگیا
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔