امریکا میں صدی کے طاقتورسمندری طوفان ملٹن کا خطرہ منڈلانے لگا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرائے گا، دوسو میل فی گھنٹہ ہواؤں کے ساتھ کیٹیگری فائیو کے سمندری طوفان کی شدت بڑھنے لگی، اسی طرح اس کی شدت میں بھی اضافے کے بعد طوفان نئی کٹیگری سکس کی سطح پرجانے کاامکان ہے۔
امریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ
امریکی میڈیا رپورٹس نے واضح کیا ہے کہ طوفان کے خطرے کے پیش نظرامریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اس کے علاوہ فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہٹادیا گیا ہے، صدر بائیڈن نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت کردی، ساتھ ہی بتایا کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ساحلی علاقوں کے لوگ فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا
ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،لوگوں نے گھروں میں راش بھی ذخیر کرلیا۔ طوفان کے خدشے پرمارکیٹوں کے شیلف اشیائے خوردونوش سے خالی ہوگئے، رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بدھ کو فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے اس کے علاوہ پندرہ انچ سے زائد تک بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
فلوریڈامیں ہیلٹن کی تباہی
ملٹن کی آمد سے دو ہفتے قبل بھی فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلٹن تباہی مچا چکا ہے، جس سے امریکی کی چھ ریاستیں متاثر ہوئیں تھیں جبکہ خوفناک طوفان سے دوسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے