امریکی خاتون واطن روانہ

امریکی خاتون واطن روانہ
امریکی خاتون واطن روانہ

نوجوان کی ناکام محبت کا شکار امریکی خاتون واطن روانہ ہوگئی۔

کراچی ایئرپورٹ سے روانگی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ایئرپورٹ حکام نے امریکی خاتو ن کو پروٹوکول دیا، کراچی میں شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والی اونیجا اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امریکا لوٹ گئی۔

انیس سالہ ندال احمد میمن نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کر شادی سے انکار کردیا، یہی وجہ ہے کہ چار مہینے کراچی میں رلنے کے بعد اونیجانوجوان سے شادی کی آس دل میں لئے امریکہ واپس چلی گئی۔

اونیجا نجی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان سے دبئی روانہ ہو گئیں۔امریکی خاتون براستہ دبئی اپنے وطن امریکہ جائیں گی۔

کراچی سے ایمرٹیس ائیر لائن کی پرواز  سے وہ دبئی روانہ ہوئیں۔

امریکی خاتون مسافر کا ویزہ 11فروری کو ختم ہورہا تھا۔

خاتون کو کراچی سے دبئی اور پھر  وہاں  سے نیو یارک روانہ ہونا ہے۔

امریکی خاتون کو جناح اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد ان کے وطن بھیجا گیا۔